سیکھے ہیں "بندروں" کے لیے ہم مصوری
آدمیوں کی عادات و اطوار میں جو بگاڑ پیدا ہوگیا ہے، اُس پر ’جانور حضرات‘ کو تو شاید ہی کبھی کوئی تشویش ہوئی ہو۔ البتہ یہ آدمی ہی ہیں جو (کسی دوسرے) آدمی کو بگڑتا دیکھ کر (اپنا ہی) منہ بگاڑ لیا کرتے ہیں ۔جانور کھڑے تماشا دیکھتے ہیں کہ:
’’دیکھو تو سہی! کیسا...