سنہ دو ہزار تین میں پاکستان اور برطانیہ کی عدلیہ کے مابین ’باہمی تعاون‘ نامی ایک ایسا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت بچوں کے اغوا کے معاملے کا حل نکالنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس معاہدے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی تھی کہ کچھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری اپنی دوہری شہریت کا فائدہ اٹھاتے عدالتوں کےدائرہ...