بھونچال
٭
کرۂ ارض کی مانند ہے انسان کا وجود
سطح پر پھول ہیں، سبزہ ہے، خنک چھاؤں ہے
برف ہے، چاندنی ہے، رات ہے، خاموشی ہے
اور بادل، جو فضاؤں میں رواں ہیں چپ چاپ
دور سے موتیے کے ڈھیر نظر آتے ہیں
اور باطن میں گرجتا ہے وہ لاوا، جس سے
زلزلے آتے ہیں، کہسار چٹخ جاتے ہیں
کس کو فرصت ہے کہ اک پل کو ٹھٹھک...