تمام محفلین کی خدمت میں آداب
مجھے فن دوہانگاری سے متعلق کتابوں اور دوہوں کے مجموعوں سے متعلق معلومات درکار ہیں۔ ہندوستان پاکستان میں تازہ دوہانگاروں کی بابت جاننا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں کوئی معلومات دے سکے تو ممنون رہوں
ریاض خیرآبادی اردو شاعری میں خمریات کے امام ہیں، انکی ایک غزل نمونۂ کلام کے طور پر:
جس دن سے حرام ہو گئی ہے
مے، خلد مقام ہو گئی ہے
قابو میں ہے ان کے وصل کا دن
جب آئے ہیں شام ہو گئی ہے
آتے ہی قیامت اس گلی میں
پامالِ خرام ہو گئی ہے
توبہ سے ہماری بوتل اچھّی
جب ٹوٹی ہے، جام ہو گئی ہے
مے...