دیا تو سورج کی موجودگی میں بھی جل سکتا ہے لیکن اس کی حدت کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اس سے چھونے کی حد تک قریب ہو۔ ہم بھی اپنی محبت کا دیا جلائے جگہ جگہ بھٹکے مگر کسی کو اس کی حدت کا احساس نہیں ہوا۔ کیونکہ دیا تو رات کا سورج ہے۔ جب تمام روشنیاں گل ہو جاویں گی تو ہماری روشنی کہیں کار آمد ہووے گی۔
انگریز بہادر کے زمانہ عروج میں ان کی حکومت پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔ شاید یہ بات درست ہو۔
یہ تو دو تین سو سال پرانا دور تھا، کس نے دیکھا کس نے نہیں کوئی نہیں جانتا سچ کیا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو ایسی شخصیت سے ملوا رہے ہیں، جن کی سرزمیں پر بھی کبھی کبھی سورج غروب نہیں ہوتا۔ آپ ان کو اچھی...