میں پچھلے کئی دنوں سے ایک حیرت میں گم ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں وقت کی حیرت انگیز کتاب کے مطالعے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ کتاب سائنسی انکشافات یا عجائبات پر مشتمل نہیں بلکہ علمی اور ادبی کارہائے نمایاں ہیں۔ ادب میں خصوصاً غزل کے میدان میں نئی جہتیں تلاش کی گئی ہیں اور پرانی کو نئے معنی و مفہوم...