دُعا
کلام : محمد حسین مشاہدرضوی
خدایا! تو سن لے ہماری دعائیں
خطاکار کرتے ہیں یوں التجائیں
بنیں نیک بچّے لگیں سب کو اچھے
کبھی کبھی کسی کو نہ نا حق ستائیں
بھلوں میں رہیں اور بُروں سے بچیں ہم
بدی کو جہاں سے خدایا! مٹائیں
محبت کا جس میں رہے بول بالا
ترے فضل سے ایسی دُنیا بسائیں
رہیں جھوٹ...
خدایا! عشقِ حبیب دیدے
ازقلم: ڈاکٹر مشاہد رضوی
مِٹا کے دل سے خیالِ ہستی ، خدایا! عشقِ حبیٖب دیدے
کٹے یہ سر نامِ مصطفیٰ پر ، تو ہم کو ایسا نصیٖب دیدے
نگاہِ باطل میں تیغِ بُرّاں ، ہوں اپنوں میں نرم ومعتدل ہم
جلال دے ، اُنس وپیار بھی دے ، شعورِ فہمِ رقیٖب دیدے
مٹا کے دل سے تو داغِ فُرقت ، تمنا...
ہمیں عطا ہوں نعیمِ جناں مرے اللہ
ازقلم : محمد حسین مشاہد رضوی
ہے تیرے نور سے روشن جہاں مرے اللہ
ہے تیرے فیض کا دریا رواں مرے اللہ
ترے سوا نہ کسی سے طلب کروں کچھ بھی
تُو بخش دے مجھے ایسی زباں مرے اللہ
ترابیان مری دسترس سے باہر ہے
ہر اک عیاں میں ہے تو ہی نہاں مرے اللہ
نجات دیدے غموں سے ہر...
حمدِ باریِ تعالیٰ
از قلم : مشاہد رضوی
بُطونِ سنگ میں کیڑوں کو پالتا ہے تُوہی
صدف میں گوہرِ نایاب ڈھالتا ہے تُوہی
دلوں سے رنج و الم کو نکالتا ہے تُوہی
نفَس نفَس میں مَسرّت بھی ڈالتا ہے تُوہی
وہ جنّ و انس و مَلک ہوں کہ ہوں چرند و پرند
تمام نوعِ خلائق کو پالتا ہے تُوہی
بغیر لغزشِ پا...
حمد ہے بے حد۔۔۔۔۔۔
از قلم : محمد حسین مشاہد رضوی
حمد ہے بے حد مرے پروردگار
ہے تو ہی معبود تو ہی کردگار
حمد ہے خالق ، خداے کارساز
تیری بخشش زندگیِ ذی وقار
تجھ سے قائم ہیں جہاںکے کا روبار
ذرّے ذرّے پر ہے تیرا اختیار
نور تیرا ہر جگہ موجود ہے
تیرا جلوہ ہر طرف ہے آشکار
رنگ و نکہت پھول کو دیتا...