دیوان سرسری: نعت

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    فلک پر قسمتِ عالَم کے تارے جگمگاتے تھے (نعت)

    جگمگاتے تھے فلک پر قسمتِ عالَم کے تارے جگمگاتے تھے سراپا نور بن کر ذرے سارے جگمگاتے تھے ستاروں کے لیے ارضِ مدینہ تھا فلک اس دن مدینہ طیبہ کے سب کنارے جگمگاتے تھے مسلسل غمزدہ تھا دل ، مگر اصحاب کے آگے لبوں پر مسکراہٹ کے ستارے جگمگاتے تھے بشر کے نور کو اس دم قمر نے ٹوٹ کر چاہا زمیں پر جس کی...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    الفاظ میرے آواز دوسروں کی

    1۔ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کیفیت اور حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اس موقع پر کہے گئے پُردرد عربی اشعار کا منظوم ترجمہ: مولانا انس یونس کی آواز میں: 2۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں کچھ اشعار: مولانا انس یونس...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    میرے نبی(نعت)

    دل میں رہتے ہیں سدا میرے نبی انس و جن کے مقتدا میرے نبی :pbuh: ان سے افضل اور احسن کون ہے؟ ہیں بڑے بعد از خدا میرے نبی :pbuh: کس کے اندر اس قدر اوصاف ہیں؟ ساری خلقت سے جدا میرے نبی :pbuh: رہ نمائی ، رہ بری ، پیغمبری کر گئے ہر فرض ادا میرے نبی :pbuh: دین پھیلانے کی خاطر مال و جاں کرگئے سب...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے(نعت)

    ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے اب لکھا جا رہا ذکرِ سرکار ہے :pbuh: جسم یا دل اڑا کر مدینے چلی الفت ان کی کچھ ایسی ہی پردار ہے :pbuh: ہیں ابوبکر ، فاروق ، عثماں ، علی چار یاروں سے معمور دربار ہے :pbuh: جب بھی دل سے میں پڑھتا ہوں ان پر درود دل کی دنیا بدل جاتی ہربار ہے :pbuh: سارے عالم کے خالق...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    نعتِ رسول ہے

    منہ میں زباں ، زبان میں نعتِ رسول ہے دل میں ہے دھیان ، دھیان میں نعتِ رسول ہے :pbuh: شاداں مکاں ، مکان میں نعتِ رسول ہے خوش ہے زماں ، زمان میں نعتِ رسول ہے :pbuh: سرکار میں ہے کھویا سراسر ہمارا سر سر میں گماں ، گمان میں نعتِ رسول ہے :pbuh: کیوں میں جواب دوں نہ مؤذن کی بات کا لب پر اذاں ، اذان...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    درودوں کا عطیہ(نعت)

    شفیع الوریٰ(ﷺ) کو درودوں کا عطیہ شہِ دو سرا(ﷺ) کو سلاموں کا ہدیہ ہمارے لیے مکہ چھوڑا انھوں نے چلے بستی بستی ، پھرے قریہ قریہ حبیبِ خدا ، محسنِ کل جہاں ہیں وہ دن کی مشقّت ، وہ راتوں کا گریہ چمکتا تھا چہرہ قمر سے زیادہ بھویں ان کی لمبی ، گھنی اُن کی لِحیہ جہاں ہم کو پہنچایا کردار اُن کا نہ...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    ہجرتِ مصطفی کا منظوم واقعہ صلی اللہ علیہ وسلم

    مجھے اک درد والی داستاں سب کو سنانی ہے نبی کی جانبِ طیبہ یہ ہجرت کی کہانی ہے نبی کے سب صحابہ ہی نبی پر جاں چھڑکتے تھے مخالف ان کی الفت دیکھ کر بے حد بھڑکتے تھے وہ خانہ کعبہ پیارا جس کو بیت اللہ کہتے تھے وہ مکہ جس میں احمد{ﷺ} اقربا کے ساتھ رہتے تھے وہ پیارا بندہ اللہ کا محمد{ﷺ} نام تھا اُن کا...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    طیبہ میں آکر

    :pbuh: لذت ملی ہے طیبہ میں آکر حالت ہوئی اب تبدیل یکسر آئے ہیں شہرِ آقائے کوثر اللہ اکبر ، اللہ اکبر :pbuh: سب سے ہیں بڑھ کر ، ہر اک سے بہتر رب کے علاوہ وہ سب سے برتر مخلوق کوئی ان کی نہ ہمسر اللہ اکبر ، اللہ اکبر :pbuh: پیارے محمد رہتے یہاں تھے رنج و مصائب سہتے یہاں تھے حجرہ مبارک ، محراب و...
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    اے شانِ رسالت صلی اللہ!

    اے شانِ رسالت صلّی اللہ اے آنِ رسالت صلّی اللہ سرشار ہیں دونوں ثور و حرا غارانِ رسالت صلّی اللہ اصحابِ نبی رضوان اللہ رضوانِ رسالت صلّی اللہ بوبکر و عمر ، عثمان و علی یارانِ رسالت صلّی اللہ اصحابِ رسالت گل بُوٹے گلدانِ رسالت صلّی اللہ نبیوں کی امامت دی رب نے سُلطانِ رسالت صلّی اللہ...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    قصیدہ بردہ کا منظوم اردو ترجمہ

    .مِرے مولیٰ! ہمیشہ ہو درود ان پر ، سلام ان پر تجھے جو سب سے پیارے ہیں ، تِری مخلوق میں بہتر یہ شب بھر نم نگاہوں سے ستارے گھورتے رہنا یہ تنہائی میں ان کا نام لینا اور کچھ کہنا یہ آنسو کیوں ہیں آنکھوں میں؟ یہ لب پر نغمہ کیسا ہے؟ انھی کے نام کا ہر آں زباں پر کلمہ کیسا ہے؟ سنا ہے ایسی کیفیت ہی...
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    مبارک آنسو (نعتیہ کلام)

    یہ نعت میں نے دس سال پہلے لکھی تھی، مستند کتب دیکھ کر، باتیں تو الحمدللہ سب مستند ہیں، مگر کچھ فنی خرابیاں ہیں، اگر کوئی ہمدرد صاحب اصلاح کرنا چاہے تو مجھے بذریعہ مکالمہ اغلاط پر متنبہ کردے۔ نہ آبِ حیواں ، نہ آبِ احمر۔۔۔نہ آبِ زمزم ، نہ آبِ کوثر کوئی نہ اس دم سنبھل رہا تھا۔۔۔نبی{ﷺ} کے آنسو نکل...
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    مبارک نسب نامہ(نعتیہ کلام)

    رکھا بے عیب اللہ نے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کا نسب نامہ ہیں والد ان کے عبدؔاللہ ، عبدؔالمطلب دادا وہ ہاشمؔ بیٹا جو عبدِ ؔمناف ابنِ قصیؔ کا تھا محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کا تھا پردادا ، کلابؔ ان کا بھی پردادا وہ بیٹے مرہؔ ابنِ کعبؔ ، پڑپوتے لویؔ کے تھے وہ غالبؔ کے تھے بیٹے ، فہرؔ بن مالکؔ کے...
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    مبارک مسکراہٹیں (ایک خوبصورت نعت)

    سرکارِ دوجہاں(ﷺ) کی مبارک مسکراہٹیں:redrose::redrose::redrose: مسکراتے گہر آؤ مل کر چنیں:redrose: مسکراکر پڑھیں ، مسکراکر سنیں:redrose: کس وجہ سے ، کہاں ، کس پہ اور کس گھڑی؟ :redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose: سب سے آخر میں نکلے گا جو آگ سے دے گا جنت خدا مسکرا کر اُسے راوی اس بات کے...
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    مصطفی مجتبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نعت

    مصطفی ، مجتبیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) رہ بر و رہ نما مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم) دل بر و دل ربا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم) شاہِ ہر دو سرا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم) ماہِ صدق و وفا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم) ساری مخلوق میں کون ہے بہتریں؟ دل سے نکلی صدا مصطفی ،...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    ندامت کے آنسو(ایک خوب صورت نعت)

    ندامت کے آنسو نہیں ہے کوئی ذات پیارے نبی سی انھیں رب نے دی شخصیت ہے بڑی سی گزر گلشنِ نعت سے جب ہے ہوتا چٹکتی ہے دل میں خوشی کی کلی سی وہ خود کیسے ہوں گے! جب ان کی ہے صحبت: ابوبکر و فاروق و عثماں ، علی سی(رضی اللہ عنہم اجمعین) کہاں مجھ سا ناقص ، کہاں ان سا کامل ہے ناقص کے دل میں عجب بے کلی سی میں...
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    مدینے والے کو سلام(نعتیہ کلام)

    یہ نعت میں نے اپنی پھوپھی کو عمرے کے لیے جاتے وقت ان کی فرمائش پر بناکر دی تھی۔ سلام سلام اے محمد! ، اے احمد! ، اے حامد! سلام اے مبشر! ، اے داعی! ، اے شاہد! سلام اے گلستانِ عالم کی زینت! سلام اے کل اولادِ آدم کی جنت! سلام اے مبلغ! ، سلام اے مذکر! سلام اے مزمل! ، سلام اے مدثر! سلام اے جو محبوب و...
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    ندامت کے آنسو

    نہیں ہے کوئی ذات پیارے نبی سی انھیں رب نے دی شخصیت ہے بڑی سی گزر گلشنِ نعت سے جب ہے ہوتا چٹکتی ہے دل میں خوشی کی کلی سی وہ خود کیسے ہوں گے! جب ان کی ہے صحبت: ابوبکر و فاروق و عثماں ، علی سی(رضی اللہ عنہم اجمعین) کہاں مجھ سا ناقص ، کہاں ان سا کامل ہے ناقص کے دل میں عجب بے کلی سی میں قابل نہیں نعت...
Top