ejaz rehmani

  1. طارق شاہ

    اعجاز رحمانی ::::: راہ دُشوار جس قدر ہوگی::::: Ejaz Rehmani

    غزل راہ دُشوار جس قدر ہوگی جُستُجو اور مُعتبر ہوگی آدمی آدمی پہ ہنستا ہے اور کیا ذِلَّتِ بشر ہوگی پتّھروں پر بھی حرف آئے گا جب کوئی شاخ بے ثمر ہوگی جاگ کر بھی نہ لوگ جاگیں گے زندگی خواب میں بسر ہوگی حُسن بڑھ جائےگا تکلّم کا جس قدر بات مُختصر ہوگی اعجاز رحمانی
  2. طارق شاہ

    اعجاز رحمانی ::::: شُعاعِ مہْر سے خِیرہ ہُوئی نظر دیکھا ::::: Ejaz Rehmani

    غزلِ شُعاعِ مہْر سے خِیرہ ہُوئی نظر دیکھا نہ راس آیا ہمیں جَلوۂ سَحر دیکھا خوشی سے غم کو کُچھ اِتنا قرِیب تر دیکھا جہاں تھی دُھوپ وہیں سایۂ شجر دیکھا جَلا کے سوئے تھے اہلِ وفا چراغِ وفا کُھلی جو آنکھ اندھیرا شباب پر دیکھا خِزاں میں گائے تھے جس نے بہار کے نغمے اُسے بہار میں محرومِ بال و...
  3. طارق شاہ

    اعجاز رحمانی ::::: ہنسی لبوں پہ سجائے اُداس رہتا ہے ::::: Ejaz Rehmani

    غزلِ ہنسی لبوں پہ سجائے اُداس رہتا ہے یہ کون ہےجو مِرے گھر کے پاس رہتاہے یہ اور بات کہ مِلتا نہیں کوئی اُس سے مگر، وہ شخص سراپا سپاس رہتا ہے جہاں پہ ڈوب گیا میری آس کا سُورج اُسی جگہ وہ سِتارہ شناس رہتا ہے گُزر رہا ہُوں میں سوداگروں کی بستی سے بدن پر دیکھیے کب تک لباس رہتا ہے لکھی ہے کس نے...
Top