دروغ بر گردنِ راوی ، استاد ذوق کے ہاں ایک لڑکا نوکر ہوا، بے نہایت ذہین اور بلا کا زود گو۔ استاد ذوق کے گھر عصر کے وقت شعراء کی محفل ہوا کرتی تھی، یہ لڑکا بھی وہاں حقہ پانی کے لیے آتا جاتا رہتا تھا۔ شعراء کو سنتے سنتے اس نے بھی مصرعے کہنے شروع کردیے۔ طبیعت رواں تھی فی البدیہہ مصرع لگاتا تھا۔ اہلِ...