فکاہیہ تشریح

  1. نیرنگ خیال

    ایں آلکسی بزور بازو نیست از قلم نیرنگ خیال

    تین سال قبل میں نے محمداحمد بھائی کے ایک شعر کے معانی کھولے تھے۔۔۔۔ محفل پر شاید یہ شامل نہیں ہے۔ اس لیے محفل پر شامل کر رہا ہوں۔ فیس بک کی یادوں نے اس تحریر کو سامنے لا کھڑا کیا تھا۔ ایں آلکسی بزور بازو نیست یوں توں جب ہم سست نہیں ہوتے تو تب ہم صرف سست ہوتے ہیں۔ لیکن کیا کیجیے، کہ جب ہم...
  2. نیرنگ خیال

    ظہیر بھائی کی ایک غزل کے چند اشعار۔۔۔ بزبان نیرنگ خیال

    مجھے ایک چیز پر ہمیشہ حیرانی ہوتی ہےکہ وہ چیزیں جو پہلے پڑھنے کی ہیں۔ وہ ابھی تک نہیں پڑھیں۔۔۔ اور جو نہیں پڑھنے کی تھیں۔۔۔ وہ کیوں پڑھ رکھی ہیں۔۔۔ عجیب معاملات ہیں یہ۔ اگر پڑھنا ہے تو وہ پڑھنا چاہیے جو کہ ضروری ہے۔۔۔ غیر ضروری چیزیں تو انسان پڑھتا ہی رہتا ہے۔ یہی سوچ مجھے کچھ بھی پڑھنے سے باز...
  3. علی وقار

    شعر ہمارا دیا ہوا، تشریح آپ کی!

    عنوان سے ظاہر ہے کہ آپ کی خدمت میں قسمت کا مارا شعر پیش کیا جائے گاجو کسی بھی شاعر کا ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد جو کچھ کرنا ہے، آپ نے کرنا ہے۔ صاحب لڑی کی حیثیت سے پہلا شعر آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ آپ اس شعر کی دھلائی کر سکیں اور ایسے معانی و مطالب بھی شعر سے برآمد کریں جو کہ شاید شاعر...
  4. نیرنگ خیال

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    دوستو! آج شام کو جب ظہیر بھائی کی یہ غزل پڑھی ہے۔ تو اس کے اشعار نے اپنے معانی مجھ پر کھولے ہیں۔اول شام کا ذکر بالخصوص اس لیے ضروری ہے کہ شام ناصح اور عشاق کے چوکس و چوکنا ہونے کا وقت ہے۔ اس وقت ان کی حسیات عروج پر ہوتی ہیں۔ جب عشاق کرام اپنے ناکردہ و کردہ عشق میں رنگ بھرنےکو آہ و فغاں کا...
  5. نیرنگ خیال

    محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    آج صبح محمداحمد بھائی کی ایک غزل آنکھوں کے سامنے آگئی۔ سنا ہے کہ صبح صبح انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عروج پر ہوتی ہے۔ سو ہم نے بھی جب اس غزل کو دوبارہ پڑھا تو ہم پر کئی راز آشکار ہوگئے۔ احمد بھائی کا ہی ایک شعر کہ پھر آبیاری نخل سخن نہیں ہوتی دل حزیں جو پس چشم تر نہیں ملتا اس کے ساتھ ہی ہم...
  6. نیرنگ خیال

    اشعار کی فکاہیہ تشریح

    شائد اس قسم کا کوئی پہلے بھی دھاگہ ہو۔ میں نے تلاش نہیں کیا۔ اور ضرورت بھی نہیں سمجھی۔ :p اس دھاگے میں کسی شعر کو پکڑ کر اس کی مزاحیہ تشریح کی جائے۔ یا پھر اسکو واقعہ بنا کر پیش کر دیا جائے۔ تمام احباب کو طبع آزمائی کی دعوت ہے۔ بس جو بات ملحوظ خاطر رہے وہ یہ کہ مزاح میں پھکڑ پن، عامیانہ پن اور...
Top