اس نے جلدی جلدی اپنا موبائل فون اٹھایا اور کانوں میں ہیڈفون لگا کر خارجی دروازے کی طرف چل پڑی۔
"اوہ……! شاید وہ کچھ بھول رہی تھی ۔ وہ واپس مڑی اور دادی ماں کی طرف آنے لگی۔ دادی صحن میں ایک چارپائی پر بیٹھی ہاتھ میں تسبیح لیے ذکر کرنے میں مصروف تھیں۔
"دادی ماں! میں جارہی ہوں کالج……" اس نے دادی...