ہفتے کے دن کی سرگرمی سے کچھ احباب کا دل نہیں بھرا تھا تو انہوں نے 26 جون کو اپنے طور پر مزید فلکی مشاہدے کی ٹھانی۔ چونکہ کوئی بڑا ایونٹ کرنا مقصود نہیں تھا تو کوئی اپنے گھر کے قریب کسی مقام پر پہنچا اور کسی نے اپنی چھت کا رخ کیا۔ میں نے بھی دوربین اٹھائی اور فلکی سوسائٹی کے خاور علی شیر بھائی کی...
چونکہ اس وقت مشتری رواں سال کے لیے زمین کے قریب ترین پوزیشن پر ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے 22 جون 2019ء کو پاک آسٹرونومرز اسلام آباد کی جانب سے ایک فلکی مشاہدے کے سیشن کا انتظام کیا گیا۔ کوشش تھی کہ سیشن چھٹی کے دن ہو اور زیادہ اہم شرط کہ آسمان صاف ہو۔ موسم کی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے...