فلسفہ کے میدان میں مابعدالطبیعاتی صداقت تک پہنچنے کے لیے برگساں نے عام فلسفیانہ نظریات سے ہٹ کر اپنے لیے ایک علٰحدہ راہ اختیار کی ہے۔ اس نے اپنے مخصوص انوکھے نظریات پیش کرکے اپنے لیے اعتراضات کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اکثرو بیشتر فلسفیوں نے اپنے مسائل کے لیے عقل کو رہنما بنایا ہے اور عقل ہی نے انکی...