گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانے
خدا کرے کوئی تیرے سوا نہ پہچانے
مٹی مٹی سی امیدیں تھکے تھکے سے خیال
بجھے بجھے سے نگاہوں میں غم کے افسانے
ہزار شکر کہ ہم نے زباں سے کچھ نہ کہا
یہ اور بات کہ پوچھا نہ اہلِ دنیا نے
بقدرِ تشنہ لبی پرسشِ وفا نہ ہوئی
چھلک کے رہ گئے تیری نظر کے پیمانے
خیال آ...
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا
اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا
اک ہجر جو ہم کو لاحق ہے
تادیر اسے دہرائیں کیا
وہ زہر جو دل میں اتار لیا
پھر اس کے ناز اٹھائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا
وہ عشق جو ہم سے روٹھ...
شامِ فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئی
گلوکارہ: فریدہ خانم
شاعر: فیض احمد فیض
شامِ فراق، اب نہ پوچھ، آئی اور آکے ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
بزمِ خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی
درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی
جب تجھے یاد کرلیا، صبح مہک مہک اٹھی
جب ترا...
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب
گلوکارہ: سیّاں چودھری
گلوکارہ: فریدہ خانم
غزل بشکریہ وارث صاحب۔
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب
یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو
ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا
ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو
شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر
شاید...
کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی، سو میں نے جیون وار دیا
گلوکارہ: فریدہ خانم
شاعر: عبید اللہ علیم
کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا
میں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا
اک سبز شاخ گلاب کی تھی اک دنیا اپنے خواب کی تھی
وہ اک بہار جو آئی نہیں اس کے لئے سب کچھ ہار دیا
یہ...
دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
گلوکارہ: فریدہ خانم
شاعر: ناصر کاطمی
غزل
دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
ملا نہیں توکیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا
وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی
وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا
جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیے
تجھے بھی نیند...
آج یوٹیوب پر ایک پرانے پنجابی گانے کو سننے کا اتفاق ہوا جوکہ فریدہ خانم نے گایا تھا۔ اس کی ویڈیو یہاں شئیر کر رہا ہوں۔ اس کے بول بھی لکھنے کی کوشش کی ہے جن غلطیوں کا کافی امکان ہے۔ باقی دوستوں سے اصلاح کی درخواست ہے۔
بلے بلے بھئی ٹور پنجابن دی
او جوتی کھل دی مروڑاں نئی او چل دی ٹور...
مجھے یو ٹیوب پر غالب کی یہ فارسی غزل فریدہ خانم کی آواز میں ملی جو مجھے اچھی لگی۔ مجھے اس غزل کے اشعار اسی طرح کہیں اور نہیں ملے، اس لیے میں انہیں خود سے نوٹ کرکے یہاں پیش کر رہا ہوں اور اپنی سمجھ کے مطابق ان کا اردو ترجمہ بھی لکھ رہا ہوں۔ آپ کو کوئی غلطی نظر آئے تو تصحیح فرما دیں...
فیاض ہاشمی کے لکھے ہوئے گیت "آج جانے کی ضد نہ کرو" کو سب سے پہلے سہیل رعنا کی کمپوزیشن اور حبیب ولی محمد کی آواز میں فلم "بادل اور بجلی" میں شامل کیا گیا۔ بعد میں فریدہ خانم نے اسی دھن میں یہ گیت گایا جسے بے حد مقبولیت ملی اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آشا بھوسلے نے بھی اس گیت کو اسی دھن میں...
فیض احمد فیض کی غزل "دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے" مختلف گلوکاروں کی آوازوں میں
مہدی حسن
YouTube- Mehdi Hassan sings Faiz Ahmed Faiz - Dono Jahan Teri Muhabbat Mein Haar Kay
فریدہ خانم
YouTube- Farida Khanum - Faiz Ahmad Faiz
نور جہاں (موسیقی کے بغیر)
YouTube- Dono Jahaan Teri Muhabbat...
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں، کوئی قہر نہیں، پھر سچا شعر سنائیں کیا
اک ہجر جو ہم کو لاحق ہے، تا دیر اسے دہرائیں کیا
وہ زہر جو دل میں اتار لیا، پھر اس کے ناز اٹھائیں کیا
اک آگ غمِ تنہائی کی، جو سارے بدن میں پھیل گئی
جب جسم ہی سارا جلتا ہو، پھر دامنِ دل کو...
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے موسیقی کے حوالے سے بہت گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، کلاسیکی موسیقی سے لیکر گیتوں تک بے شمار لاجواب چیزیں کمپوز ہوئی ہیں۔
انہی میں سے فریدہ خانم کا ایک خوبصورت گیت "میں نے پیروں میں پائل تو باندھی نہیں" حاضر ہے۔ وہ سامعین جنہوں نے پی ٹی وی کا "ضیائی" دور دیکھا ہے...