میں ذرا دور ہٹوں پاس بلاتی جائے
موت بھی کیا ھے مرا سوگ مناتی جائے
ایک اک کرکے ہوئے جاتے ھیں پیارے رخصت
ایک اک کرکے سبھی یار اٹھاتی جائے
جانے کیا ھے کہ ہوئی جاتی ھیں آنکھیں بوجھل
جانے کیا ھے کہ کوئی چیز رلاتی جائے
اس سے تو لگتا ھے اب اگلی مری باری ھے
جس طرح شام مرا سوگ مناتی جائے
کھل اٹھا...
اداس شامیں، اجاڑ رستے کبھی بلائیں تو لوٹ آنا
کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا
ابھی نئی وادیوں ، نئے منظروں میں رہ لو مگر میری جاں
یہ سارے اک ایک کرکے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا
نئے زمانوں کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے نڈھال یادیں
تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ...
موت کی حقیقت اور
زندگی کے سپنے کی
بحث گو پرانی ہے
پھر بھی اک کہانی ہے
اور کہانیاں بھی تو
وقت سے عبارت ہیں
لاکھ روکنا چاہیں
وقت کو گذرنا ہے
ہنستے بستے شہروں کو
ایک دن اجڑنا ہے
راحتیں ہوائیں ہیں
چاہتیں صدائیں ہیں
کیا ہوائیں بھی
دسترس میں رہتی ہیں
کیا کبھی صدائیں بھی
کچھ پلٹ کے کہتی...
آگ ہو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
برف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
چاہے کوئی رک جائے، چاہے کوئی رہ جائے
قافلوں کو چلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
چاہے کوئی جیسا بھی ہم سفر ہوصدیوں سے
راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
یہ تو وقت کے بس میں ہے کہ کتنی مہلت دے
ورنہ بخت ڈھلنے میں دیر کتنی...
نظم
“مجھے تم یاد آتے ہو“
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔
کسی سنسان سپنے میں چھپی خوائش کی حدت میں
کسی مصروفیت کے موڑ پر
تنہائی کے صحراؤں میں یا پھر
کسی انجان بیماری کی شدت میں
“مجھے تم یاد آتے ہو“
کسی بچھڑے ہوئے کی چشم نم کے نظارے پر
کسی بیتے ہوئے دن کی تھکن کی اوٹ سے
یا پھر تمہارے ذکر میں...
نظم
فرحت عباس شاہ کی یہ نظم بہت پہلے کہیں پڑھی تھی ۔آج اچانک سےاس کے کچھ اشعار یاد آگئے ۔۔۔۔
آ کسی شام کسی یاد کی دہلیز پر آ۔۔
عمر گزری تجھے دیکھے ہوئے بہلائے ہوئے
یاد ہے؟؟
ہم تجھے دل مانتے تھے
یاد...
السلام علیکم سب بھائیوں کو
محبت خوبصورت ہیں
محبت میں
اگرچہ دل کی آنکھیں مدتوں پلکیں جھپکنا بھول جاتی ہیں
مگر ان رتجگوں کے سرخ ڈورے نیل گوں سنولاہٹیں
اور ابراؤں کی رازداری بھی
عجب اِک حسن پیدا کرتی ہیں
محبت میں
اگرچہ دھڑکنیں اپنا چلن تک چھوڑ جاتی ہیں
مگر سنگیت ایسی دھڑکنوں کی تھاپ اور...
اس فورم میں یہ میری پہلی باقاعدہ کوئی پوسٹ ہے۔۔۔ کسی بھی فورم میں خاموش قاری بننا ہمیشہ سے میرا پسندیدہ عمل رہا ہے۔۔۔اور صرف و صرف پوسٹ کو پڑھنا اچھا لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ پر بہرحال فرحت عباس شاہ کی بہت پسندیدہ نظم لکھ رہی ہوں۔۔۔
محبت ذات ہوتی ہے۔۔۔۔۔
کوئی جنگل میں...