میں نہ تھا بے عکس تو پھر آئینے میں کون تھا
رات اس بے چہرگی کے سانحے میں کون تھا؟
واقعہ یہ ہے، مَیں ٹُوٹا، ٹُوٹ کر بکھرا مگر
دیکھنا یہ ہے، ملوّث واقعے میں کون تھا
بھیڑ میں تنہا کھڑا تھا جب تُو اپنے آپ میں
تب سوائے میرے، تیرا راستے میں کون تھا
کون تھا مَیں آب و گِل کا ایک افسانہ تھا جب
واقعی...
ہر ظلم ترا یاد ہے، بھولا تو نہیں ہوں
اے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں
اے وقت مٹانا مجھے آسان نہیں ہے
انساں ہوں کوئی نقش کف پا تو نہیں ہوں
چپ چاپ سہی مصلحتاً وقت کے ہاتھوں
مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
یہ دن تو مجھے ان کے تغافل نے دکھائے
میں گردشِ دوراں ترا مارا تو نہیں ہوں
اُن کے...
ہائیکو - آفتاب مضطر
اردو ادب کی مختلف اصنافِ سخن میں سب سے نیا اضافہ جاپان کی سہ مصرعی نظم "ہائیکو" ہے۔ ابتدا میں ہائیکو نگاری مقبولیت کے لحاظ سے ناکام ہوتی نظر آئی لیکن جناب محترم محشر بدایونی، راغب مراد آبادی اور محسن بھوپالی جیسے معتبر ترین شعرا نے اس صنعفِ سخن کو اپنایا تو بہت سے دوسرے...
آفتاب مضطر کے شعری مجموعے ’’قبول و رد کے فیصلے ‘‘ کی اشاعت
خوبصورت جذبات اور کیفیات کے شاعر جناب آفتاب مضطر کا شعری مجموعہ ” قبول و رد کے فیصلے “ ڈائیلاگ پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام منصہ شہود پر آچکا ہے ، ویلکم بک پورٹ، فرید پبلشرز، اردو بازار کراچی اور اشرف بک ایجنسی ،کمیٹی چوک راولپنڈی...