دانائی کہاں سے سیکھی؟
کسی نے ایک دانا سے پوچھا، آپ نے دانائی کہاں سے سیکھی؟ فرمانے لگے احمقوں سے۔ سائل نے حیرانی سے پوچھا کہ یہ کیونکر؟ فرمایا کہ جو احمقانہ کام یا کلام وہ کرتے تھے، میں اس سے بچنے میں لگ جاتا تھا۔ واقعی بات تو درست ہے۔ احمقوں سے بھی بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ بس آدمی میں سمجھ ہو۔...