جاپان

  1. محمداحمد

    تبصرہ کتب چڑھتے سورج کے دیس میں

    کتاب: چڑھتے سورج کے دیس میں مصنف:ڈاکٹر آصف محمود جاہ "چڑھتے سورج کے دیس میں" ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا مختصر سفرنامہ ٴ جاپان ہے۔ یہ ایک مختصر سی کتاب ہے اور اسے نیشنل بک فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ سندیافتہ ماہرِ طب ہونے کے ساتھ ساتھ کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں ملازم بھی تھے اور کسٹمز کی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    کل سہ پہر سے جو بارش شروع ہوئی تو رات گئے تک نہیں تھمی۔ کبھی ہلکی، کبھی تیز۔ شام ڈھلے سرد ہوا کے جھونکوں نے بارش کی دھاروں کو اپنے ساتھ لہرانا بھی سکھادیا۔ چھت اور دیواروں پر بوندوں کا ساز بجنے لگا تو میں چائے کا کپ لے کر گھر کے باہر ڈیوڑھی میں کرسی پر آبیٹھا ۔ سڑک پر دور دور تک بے شمار آبی...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    چند تازہ ھائیکوز

    دریا بپھرا ہے دل کی برف جو پگھلی تو پربت رویا ہے (سہیل احمد صدیقی) برکھا اور سحاب کیسے ڈھونڈیں بارش میں گم گشتہ مہتاب (سہیل احمد صدیقی) طائر اڑتا ہے پر سکیڑیں اور پھیلائیں تو کوئی تھامتا ہے (وضاحت عباسی) پڑجاتا ہے ماند سرد اندھیری راتوں میں کِس نے دیکھا چاند (ڈاکٹر نزہت عباسی) کڑوا ہوتا...
  4. عرفان سعید

    بیٹی کی ہڈیاں تک نہ مل سکیں!

    بیٹی کی ہڈیاں تک نہ مل سکیں! (ماخوذ) آج پورے 74 سال گزر گئے! لیکن اتنی دہائیاں گزرنے کے باوجود وہ ہولناک اور اندوہناک ساعتیں جب لوحِ خیال پر مرتسم ہونا شروع ہوتی ہیں تو ایک غیر معمولی رنج و الم، ایک بھیانک حزن و ملال اور ایک اندوہناک اذیت و تکلیف سے میرا دم گھٹنا شروع ہو جاتا ہے...
  5. عرفان سعید

    جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں

    زیک اپنا اگلا سفر کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ممکنہ مقامات میں سے ایک جاپان بھی ہو سکتا ہے۔ زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟ مجھے چھ سال جاپان رہنے اور مختلف شہر دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ زیک سے وعدہ تھا کہ اپنے تجربات کی روشنی میں ایک پلان بھیجوں گا۔ اب وعدہ ایفا کرنے کا وقت آ گیا ہے، تو سوچا کہ افادۂ...
  6. عرفان سعید

    جاپان کا موسمِ بہار

    کچھ عرصہ پہلے جاپان کے موسمِ خزاں کی کچھ تصاویر شریکِ محفل کرنے کے لیے ایک لڑی شروع کی تھی۔ جاپان کا موسمِ خزاں اب اگرچہ بہار کا موسم گزر چکا ہے اور گرمیاں اپنا زور دکھا رہی ہیں، پھر بھی ارادہ ہے کہ جاپان میں گزارے ہوئے موسمِ بہار کی چند یادیں تصاویر کی شکل میں پوسٹ کی جائیں۔
  7. عرفان سعید

    برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

    کچھ دن پہلے فن لینڈ میں موسمِ سرما کی پہلی ہلکی پھلکی برف باری ہوئی تو ذہن فورا ماضی میں لے گیا۔ اپنی جائے پیدائش لاہور تھی اور اپنا مسکن بھی یہی شہر تھا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے تو کبھی برف باری نہیں دیکھی تھی۔ 1994 کی گرمیوں کی چھٹیوں میں سوات، کالام، اور مالم جبا جانے کا اتفاق ہوا تو گلیشیر پر...
  8. عرفان سعید

    جاپان کا موسمِ خزاں

    فن لینڈ میں اس سال معمول کے مقابلے میں کافی گرمی پڑی، جس کے اثرات سے درختوں کے پتے ابھی تک قائم و دائم ہیں۔ گرچہ پتوں نے زرد اور سرخ رنگ سے موسمِ خزاں کی آمد کا پتا دینا شروع کر دیا ہے۔ عام طور پر فن لینڈ میں ستمبر کے وسط میں ہی کافی پتے زرد اور سرخ ہو کر زمین پر گرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جب بھی...
  9. عرفان سعید

    جاپان کی تصویری یاداشتیں

    اس غریب الدیار کو ۲۰۰۳ تا ۲۰۰۹ بسلسلہ تعلیم و تحقیق جاپان رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس لڑی میں اس دور کی یادیں تصاویر کی صورت میں گاہے بگاہے چسپاں کرتا رہوں گا۔ فوٹو گرافی کے فن میں بالکل کورا ہوں۔ فوٹو کے جمالیاتی پہلو سے زیادہ یاداشتوں کی شراکت مقصود ہے۔
  10. میم نون

    جاپان میں زلزلے اور سونامی سے خوفناک تباہی

    ٹوکیو ( عرفان صدیقی / ایجنسیاں / جنگ نیوز ) جاپان میں آنے والے تاریخ کے بدترین زلزلے اور سونامی سے خوفناک تباہی کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.9 ریکارڈ کی گئی ، ساحلی شہروں میں 2 جوہری پاور پلانٹ بند کر دیئے گئے جبکہ ایک ایٹمی بجلی گھر میں...
  11. تعبیر

    جاپان

Top