ایک چھوٹے سے دل نے غم ہزار پالے ہیں
درد، یاد اور ہجرت مستقل حوالے ہیں
جو بنے زمیں پر ہیں عکس ہیں کیا اندر کے؟
لوگ ہیں حسیں لیکن سائے کالے کالے ہیں
غیر لوگوں سے میرا نہ گلہ نہ شکوہ ہے
کانٹے میرے رستے میں تُم نے یار ڈالے ہیں
خُود ہی اپنا دشمن ہوں ، قابلِ ملامت ہوں
سانپ آستینوں میں کب کِسی نے...