جمیل الدین عالی

  1. فرخ منظور

    کلکتے کا نہ ذکر کروں گا میں ہم نشیں ۔ جمیل الدین عالی

    کلکتے کا نہ ذکر کروں گا میں ہم نشیں میں نے وہاں وہ وقت گزارا کہ ہائے ہائے بچپن میں اک تعلقِ خاطر کسی سے تھا وہ سادگی وہ روئے دلِ آرا کہ ہائے ہائے سولہ برس کے بعد عجب اتفاق سے ملنا ہوا وہ اس سے دوبارہ کہ ہائے ہائے اِک اِک ادا نے عمر کے دھندلے نقوش کو ایسے تڑپ تڑپ کے ابھارا کہ ہائے ہائے آبِ...
  2. کاشفی

    عالی اگلی گلی میں رہتا ہے اور ملنے تک نہیں آتا ہے - جمیل الدین عالی

    غزل (جمیل الدین عالی - 1925-2015 ، کراچی) اگلی گلی میں رہتا ہے اور ملنے تک نہیں آتا ہے کہتا ہے تکلّف کیا کرنا ہم تم میں تو پیار کا ناتا ہے کہتا ہے زیادہ ملنے سے وعدوں کی خلش بڑھ جائے گی کچھ وعدے وقت پہ بھی چھوڑو، دیکھو وہ کیا دکھلاتا ہے کہتا ہے تمہارا دوش نہ تھا، کچھ ہم کو بھی اپنا ہوش نہ تھا...
  3. کاشفی

    عالی بھٹکے ہوئے عالی سے پوچھو گھر واپس کب آئے گا - جمیل الدین عالی

    غزل (جمیل الدین عالی - 1925-2015 ، کراچی) بھٹکے ہوئے عالی سے پوچھو گھر واپس کب آئے گا کب یہ در و دیوار سجیں گے، کب یہ چمن لہرائے گا سوکھ چلے وہ غنچے جن سے کیا کیا پھول اُبھرنے تھے اب بھی نہ اُن کی پیاس بجھی تو گھر جنگل ہو جائے گا کم کرنیں ایسی ہیں جو اب تک راہ اسی کی تکتی ہیں یہ اندھیارا اور...
  4. کاشفی

    عالی بہت دنوں سے مجھے تیرا انتظار ہے آ جا - جمیل الدین عالی

    غزل (جمیل الدین عالی - 1925-2015 ، کراچی) بہت دنوں سے مجھے تیرا انتظار ہے آ جا اور اب تو خاص وہی موسمِ بہار ہے آ جا گزر چکی ہیں بہت غم کی شورشیں بھی حدوں سے مگر ابھی تو ترا سب پہ اختیار ہے آ جا غزل کے شکوے غزل کے معاملات جدا ہیں مری ہی طرح سے تو بھی وفا شعار ہے آ جا بدل رہا ہے زمانہ مگر جہانِ...
  5. محمد مبین امجد

    آہ! نغمہ سرا بلبل ہمیشہ کیلیے خاموش ہو گئی۔۔۔۔۔۔

    زندگی کے بازار میں موت بڑی تیزی سے خریداری کے عمل میں مصروف ہے۔ ابھی کل ہی کی بات ہے انتظار حسین کی زندگی کا بھاؤ ختم ہوا اور آج فاطمہ ثریا بجیا کی زندگی کی نقدی بھی تمام ہوئی۔۔۔۔ ذرا سوچیے کہ پچھلے آٹھ نو ماہ میں کیسے کیسے نابغوں نے اس دنیا فانی سے ناطہ توڑ کر داعی حق کو لبیک کہا۔۔۔ جانے والوں...
  6. فرخ منظور

    عالی ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو ۔ جمیل الدین عالی

    ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو سات سروں کی آگ ہے، آٹھویں سر کی جستجو بجھتے ہوئے مرے خیال، جن میں ہزارہا سوال پھر سے بھڑک کے روح میں، پھیل گئے ہیں چار سو تیرہ شبی پہ صبر تھا، سو وہ کسی کو بھا گیا آپ ہی آپ چھا گیا، ایک سحابِ رنگ و بو ہنستی ہوئی گئی ہے صبح، پیار سے آ رہی ہے شام تیری شبیہ بن گئی...
  7. justuju

    پاکستان کی قومی اقدار: اتحد، ایمان، تنظیم

    پاکستان کی قومی اقدار: اتحاد، ایمان، تنظیم IF YOU FACE A PROBLEM IN VIEWING THIS PROGRAM IN YOUR BROWSER, PLEASE CLICK ON THE TOP LINE OF THE EMBEDDED PLAYER, OR VISIT YOUTUBE.COM/JUSTUJUTV NOTE: THIS SHOW IS WITH "URDU" AUDIO AND ENGLISH SUB-TITLES Justuju Tv 2010-011 Pakistani National...
  8. الف نظامی

    کشافِ معاشیات و بنک کاری

    جمیل الدین عالی کی سرکردگی میں پینگوئن کی Dictionary of Economics کو بنیاد بنا کر معاشیات اور بنک کاری کی اصطلاحات کا ایک کشاف تیار کیا گیا۔ بقول جمیل الدین عالی یہ ان کی نگرانی میں نیشنل بنک کی طرف سے تیار کیا گیا۔ ( اردو اصطلاحات سازی از ڈاکٹر عطش درانی )
  9. محمد وارث

    جمیل الدین عالی کی نئی کتاب

    کل ایک ٹی وی چینل پر ایک خبر سننے کا موقع ملا کہ جمیل الدین عالی صاحب کی ایک نئی کتاب شائع ہوئی جس کا عنوان اور موضوع 'انسان' ہے۔ یہ ایک طویل مکالماتی نظم ہے جو کہ تقریباً سات ہزار آٹھ سو مصرعوں پر مشتمل ہے۔ عالی صاحب کے بقول اس نظم کا ڈول انہوں نے 1950 میں ڈالا تھا اور یہ نظم تا حال نا مکمل...
  10. محمد وارث

    عالی خدا کہوں گا تمھیں، ناخدا کہوں گا تمھیں ۔ جمیل الدین عالی

    خدا کہوں گا تمھیں، ناخدا کہوں گا تمھیں پکارنا ہی پڑے گا تو کیا کہوں گا تمھیں میری پسند میرے نام پر نہ حرف آئے بہت حسیں بہت با وفا کہوں گا تمھیں ہزار دوست ہیں، وجہِ ملال پوچھیں گے سبب تو صرف تمھی ہو، میں کیا کہوں گا تمھیں ابھی سے ذہن میں رکھنا نزاکتیں میری کہ ہر نگاہِ کرم پر خفا کہوں گا تمھیں...
Top