مسلمان معاشروں میں ابتداء سے آج تک مذہبی اجارہ دار، سائنسی اندازِ فکر کو انتہائی شک وشبہ کی نظر سے دیکھتے اور اس کو شرک و الحاد کا منبع قرار دیتے آئے ہیں۔ عباسی دورِ حکومت میں مامون الرشید نے عقلی علوم پر توجہ دی تو اُس وقت کے تمام قدامت پرست علماء جو باہم دست وگریباں رہتے تھے، اس معاملے میں یک...