الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں
بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے
بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مار ڈالا ہے
متاع دین و دانش، نفس کے ہاتھوں سے لٹوا کر
سکون قلب کی دولت، ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر
لٹا کر ساری پونجی غفلت و عصیاں کی...