دل برد از من دیروز شامے
فتنہ طرازے، محشر خرامے
روئے مبینش صبح تجلی
لوح جبینش ماہ تمامے
مشکیں خط او سنبل بہ گلشن
لعلیں لب او بادہ بہ جامے
چشمے کہ کوثر یک جرعہء او
قدے کہ طوباش ادنی غلامے
عارض چہ عارض گیسو چہ گیسو
صبحے چہ صبحے شامے چہ شامے
آں تیغ ابرو واں تیر مژگاں
آمادہ ہر یک بر قتل عامے...
دِل کو مِٹا کے داغِ تمنّا دِیا مجھے
اے عِشق ! تیری خیر ہو، یہ کیا دِیا مجھے
محشر میں بات بھی نہ زباں سے نِکل سکی
کیا جُھک کے اُس نگاہ نے سمجھا دِیا مجھے
مَیں، اور آرزُوئےوصالِ پَرِی رُخاں
اِس عِشقِ سادہ لَوح نے، بہکا دِیا مجھے
ہر بار، یاس ہجر میں دِل کی ہُوئی شریک!
ہر مرتبہ ، اُمید نے...
جگر مُراد آبادی
کام آخر جذبۂ بے اِختیار آ ہی گیا
دل کچُھ اِس صُورت سے تڑپا، اُن کو پیار آ ہی گیا
جب نِگاہیں اُٹھ گئِیں، الله رے معراجِ شوق!
دیکھتا کیا ہُوں، وہ جانِ انتظار آ ہی گیا
ہائے! یہ حُسنِ تصوّر کا فریبِ رنگ و بُو
میں یہ سمجھا، جیسے وہ جانِ بہار آ ہی گیا
ہاں سزا دے، اے خُدائے...
جگرمُرادآبادی
کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے
یہ سمجھ لو، جیسے دل سینے سے نِکلا جائے ہے
جب نہیں تُم ، تو تصوّر بھی تُمھارا کیا ضرور؟
اِس سے بھی کہہ دو کہ یہ تکلیف کیوں فرمائے ہے
ہائے، وہ عالم نہ پُوچھو اِضطرابِ عِشق کا !
یک بہ یک جس وقت کچھ کچھ ہوش سا آجائے ہے
کِس طرف جاؤں، کِدھر...
جگر مُراد آبادی
میرا جنُونِ شوق، وہ عرضِ وفا کے بعد
وہ شانِ احتیاط تِری ہر ادا کے بعد
تیری خبر نہیں، مگر اتنی تو ہے خبر!
تُو اِبتدا سے پہلے ہے، تُو اِنتہا کے بعد
شاید، اِسی کا نام مُقامِ فنا نہ ہو
نازک سا ہوتا جاتا ہے دل ہر صدا کے بعد
گو دل سے تنگ ہوں، مگر آتا ہے یہ خیال
پھر...
جگر مُراد آبادی
اگر شامِل نہ در پردہ کِسی کی آرزُو ہوتی !
تو پھر اے زندگی ظالم، نہ میں ہوتا نہ تُو ہوتی
اگر حائِل نہ اُس رخ پر نقابِ رنگ و بُو ہوتی
کِسے تابِ نظر رہتی، مجالِ آرزُو ہوتی
نہ اِک مرکز پہ رُک جاتی، نہ یوں بے آبرُو ہوتی !
محبّت جُستجُو تھی، جُستجُو ہی جُستجُو ہوتی
تِرا مِلنا...