پچھلے تین دنوں سے مسلم لیگ ن کے حامی اور ہمدردایک منظم مہم کے تحت دو باتیں زور شور سے کہہ رہے ہیں۔ایک یہ کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ مبہم اور غیر واضح ہے ، دوسرا یہ کہ اس میں ایسا کچھ نہیں، جومسلم لیگ ن کے خلاف جائے۔ باقاعدہ لائن لے کر ہر جگہ یہ لکھا اور کہا جا رہا ہے۔ اخبارات، ٹی وی چینلز، سوشل...