جلا بلا ہوں گرفتار حال اپنا ہوں
برنگِ شمع سراپا وبال اپنا ہوں
اس اشکِ سرخ و رُخِ زرد سے سمجھ لے تو
بیان کیا کروں خود عرضِ حال اپنا ہوں
قرار پکڑے مرے دل میں کب کسی کی شکل
برنگِ آئینہ محوِ جمال اپنا ہوں
نہ ماہتاب ہوں نے آفتاب ہوں یا رب
یہ کیا سبب ہے کہ آپھی زوال اپنا ہوں
جہان خواب تماشا، جہان...
کلامِ جوشش
(شیخ محمد روشن عظیم آبادی)
تعارفِ شاعر
جوشش تخلص، شیخ محمد روشن نام، وطن ان کا عظیم آباد ہے، خوش لیاقتی ان کی جو کچھ کہئے اُس سے زیادہ ہے۔ طبیعت ان کی نظمِ ریختہ میں نہایت رسا ہے، اور معنی بیگانہ سے بہ شدت آشنا ہے۔ چاشنی درد کی کلام سے ان کے ظاہر، اور علم عروض سے یہ بخوبی...