جلا بلا ہوں گرفتار حال اپنا ہوں
برنگِ شمع سراپا وبال اپنا ہوں
اس اشکِ سرخ و رُخِ زرد سے سمجھ لے تو
بیان کیا کروں خود عرضِ حال اپنا ہوں
قرار پکڑے مرے دل میں کب کسی کی شکل
برنگِ آئینہ محوِ جمال اپنا ہوں
نہ ماہتاب ہوں نے آفتاب ہوں یا رب
یہ کیا سبب ہے کہ آپھی زوال اپنا ہوں
جہان خواب تماشا، جہان...