ڈاکٹر نے آپ کو تین گولیاں دی ہیں اور بتایا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گولی کھانی ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ تینوں گولیاں کھانے میں آپ کو کل کتنا وقت لگے گا؟
1۔ ڈیڑھ گھنٹا
2۔ دو گھنٹے
3۔ ایک گھنٹا
4۔ یا کچھ اور (چوتھی صورت کی تفصیل بتائیں)
تم کسی بھی وقت آؤ ۔
اوپر دئیے گئے جملہ میں ایک پھل کا نام آیا ہے۔
جی نہیں، میں سیب کی بات کر رہا ہوں۔ اگر آپ کا جواب سیب نہیں ہے تو ذرا آپ اوپر دئیے کئے جملے کو دوبارہ پڑہیں، کوشش کریں، جوڑ توڑ کریں، شاباش بہت خوب۔
اب ذرا نیچے دئیے گئے جملے میں سےتین، چار پھل ڈھونڈ کر دکھایئے تو مانوں۔...
امیر خسرو کا وہ کلام جو ہندی یا ریختہ میں ہے، پیشِ خدمت ہے -
منظوم پہیلیاں
ترور سے ایک تریا اتری اس نے بہت رجھایا
باپ کا نام جو اس سے پوچھا آدھا نام بتایا
آدھا نام پِتا پر پیارے بوچھ پہیلی موری
امیر خسرو یوں کہیں اپنا نام بنولی
جواب: بنولی