نہ صرف ہم سے گنہگار بھی وہاں ہوں گے
انا لھا کے صدا کار بھی وہاں ہوں گے
لواءِ حمد کے سائے وہ ہوں گے تخت نشیں
تمام بے کس و لاچار بھی وہاں ہوں گے
ہمارے دل میں کشش خلد کی بڑھانے کو
یہی بہت ہے کہ سرکار بھی وہاں ہوں گے
سنا ہے خلد میں ہوں گی سبھی حسیں اشیاء
تو کیا مدینے کے بازار بھی وہاں ہوں...
فَلک سے لَو نہ لگائے، تو عشق کیسا ہے
نہ رات دن جو جلائے، تو عشق کیسا ہے
جو دار تک بھی نہ لائے، تو عشق کیسا ہے
گر آگ پر نہ نچائے، تو عشق کیسا ہے
گلی گلی نہ رلائے، تو عشق کیسا ہے
نہ پاؤں گھنگھرو بَندھائے، تو عشق کیسا ہے
جوانیاں نہ لٹائے، تو عشق کیسا ہے
نہ شاہ مصر بنائے، تو عشق کیسا ہے
جو باپ...
دل برد از من دیروز شامے
فتنہ طرازے، محشر خرامے
روئے مبینش صبح تجلی
لوح جبینش ماہ تمامے
مشکیں خط او سنبل بہ گلشن
لعلیں لب او بادہ بہ جامے
چشمے کہ کوثر یک جرعہء او
قدے کہ طوباش ادنی غلامے
عارض چہ عارض گیسو چہ گیسو
صبحے چہ صبحے شامے چہ شامے
آں تیغ ابرو واں تیر مژگاں
آمادہ ہر یک بر قتل عامے...
تمام عمر کی آوارگی پہ بھاری ہے
وہ ایک شب جو تری یاد میں گزاری ہے
سنا رہا ہوں بڑی سادگی سے پیار کے گیت
مگر یہاں تو عبادت بھی کاروباری ہے
نگاہ شوق نے مجھ کو یہ راز سمجھایا
حیا بھی دل کی نزاکت پہ ضرب کاری ہے
مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوں
انہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے
یہ کس نے...
یار رہے یارب تومیرا اور میں تیرایاررہوں
مجھ کوفقط تجھ سے محبت،خلق سےمیں بیزار رہوں
ہردم ذکروفکرمیں تیرےمست رہوں سرشاررہوں
ہوش رہے نہ مجھ کوکسی کاتیرامگرہشیاررہوں
اب تورہے بس تادم آخروردِزباں اے میرے الٰہ
لاالٰہ الااللہ ، لاالٰہ الااللہ
تیرے سوا معبودِحقیقی کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
تیرے سوا...
نہ میںمومن وچ مسیتان، نہ میںوچ کفر دیان ریتاں
نہ میںپاکاں وچ پلیتاں، نہ میںموسیٰ نہ فرعون
بلھا کی جاناں میںکون
نہ میںاندر بید کتاباں،نہ وچ بھنگاں نہ شراباں
نہ وچ رنداں مست خراباں، نہ وچ جاگن نہ وچ سون
بلھا کی جاناں میںکون
نہ وچ شادی نہ غمناکی، نہ میںوچ پلیتی پاکی
نہ میںآبی نہ میں خاکی،...
مزاروں پر محبت جاودانی سن رہے تھے
کبوتر کہہ رہے تھے ہم کہانی سن رہے تھے
میری گڑیا تیرے جگنو ہماری ماؤں کے غم
ہم اک دوجے سے بچپن کی کہانی سن رہے تھے
کبھی صحرا کے سینے پر بکھرتا ہے تو کیسے
سنہرے گیت گاتا ہے یہ پانی سن رہے تھے
گزرتی عمر کے ہر ایک لمحے کی زبانی
محبت رائیگانی رائیگانی سن رہے تھے...
عرصہ دراز سے ایک خواہش تھی کہ علامہ قبال کا مکمل کلام کہیں موجود ہو، جہاں پر کوئی شعر تلاش کیا جا سکے۔ ویسے تو نیٹ پرتلاش کرنے سے اشعار مل ہی جاتے ہیں، مگر آجکل بہت سے ایسے اشعار جو کہ علامہ اقبال نے نہیں بھی کہے، وہ بھی نیٹ پر ان سے منسوب کئے جا چکے ہیں۔ لہٰذا کسی ایسے وسیلے کی ضرورت محسوس ہو...
بہشت سے جو گِرا ہوں سیدھا میں خاک پر
سوچتا ہوں یہ کیا ہوا؟ بیٹھا میں خاک پر
بندِ قبا بھی چاک ہے، برہنہ پا بھی ہوں
پُتلا بنا کے خاک کا، بیٹھا ہوں خاک پر
ہے ہجرِ بے کراں کا گذر آج کل یہاں
مَر مَر کے جی رہا ہوں، تڑپتا ہوں خاک پر
رہتے ہیں وہ دل مضطر میں اے رضا
مالک ہیں عرش کے، مگر عنایت ہے خاک پر...
مہدی نقوی حجاز بھائی سے معذرت کے ساتھ!
آپ کی غزل کا مطلع پڑھ کے پتا نہیں کیوں یہ رگ پھڑک اٹھی:heehee::eek::pagaldil::aadab:
آج جیسے جیسے ہوا ہے اندھیرا
نا تو تیرا تیرا، نا میں میرا میرا
11:30 کے بعد امی نے پکارا
اٹھ جا بغیرتا ہوگیا اے سویرا
فٹے منہ کریے اکھ مٹکے دا
ہوگیاں تیرے نال، میں خوار...
سدا نہ باغ بہاراں
پاسے پاسے چلَی جوانی ، پاس نہ سدیا یاراں
ساتھی کون محمّدؔ بخشا دَرد ونڈے غمخواراں
مان نہ کرئیو رُوپ گھنے دا وارث کون حُسن دا
سَدا نہ رہن شاخاں ہَریاں ، سَدا نہ پھُل چمن دا
سَدا نہ رَسد بزاریں وَکسّی سَدا نہ رَونق شہراں
سَدا نہ موج جوانی والی ، سَدا نہ ندیاں نہراں
سَدا نہ...
حمد
تو ہے لاثانی، نہیں تیرا کوئی ہمسر
سارے جہاں میں اعلیٰ، بزرگ و برتر
تیرا کرم ہے ہر وقت جاری و ساری
اٹھا رہے ہیں سب فیض خشک و تر
قادرِ مطلق، منصف ہے نام تیرا
بے شک تو ہے سارے جہاں کا جان پرور
اک تنکا تک بھی حکمت سے خالی نہیں
عادل و واحد تو ہی ہے اس کا کارگر
سب مشکلیں تو...
اپنے ماموں ڈاکٹر شبیر احمد خان شبیر کی چند نظمیں احباب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ اس سے قبل ماموں کا مختصر سا تعارف پیش کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔
ڈاکٹر شبیر احمد خان کا تعلق اترپردیش ہند کے ایک گاؤں سے ہے۔ آبائی پیشہ زراعت ہے اور خود کچھ عرصہ آس پاس کے چند مدارس میں بطور انگریزی ٹیچر نوکری کرنے...
عزیز حامد مدنی کا کلام ’’تمام‘‘ سوفٹ کاپی ہاتھ لگی ، مگر ’’سخی‘‘ کا حکم ہے ایک ساتھ نہ پیش کرنا ، وگرنہ ای بک بنائ جاسکتی تھی۔ بہر کیف ایک نظم پیش کرتا ہوں۔
کتاب کا کیڑا
دِق تجھ سے کتابیں ہیں بہت ،کرم ِکتابی
تو دشمن ِذردیدہ ہے خاکی ہو کہ آبی
الفاظ کی کھیتی ہے فقط تیری چراگاہ
معنی کی...
گیت
وادی ِتھر سن گیت پُرانا ریت پہ ننگے پاؤں
پھر میری سنگت میں گانا ریت پہ ننگے پاؤں
ریت پہ ننگے پاؤں سر پر دھوپ کی اِک اجرک
قافلہ ہے کس سمت روانہ ریت پہ ننگے پاؤں
سر پر مٹکہ گود میں بچّہ لب پر پیاس سجی
ڈھونڈے ماسی آب و دانہ ریت پہ ننگے پاؤں
الغوزہ ، بینجو، ڈھولک، اکتارا ساتھ لیے...
غزل
ساحلی ریت پہ آنکھوں میں پڑی گیلی چمک
پھر ہوا نے بھی دکھاڈالی ہمیں اپنی چمک
ایک ہی ناؤ کنارے سے کنارے کا سفر
گھر پلٹ آئے کماتے ہوئے دن بھر کی چمک
چاندنی پھیلی دریچوں سے دھواں اُٹھنے لگا
آسماں پر جو ہویدا ہوئی تاروں سی چمک
صبح سے ٹھنڈے پڑے چولھے میں پھر آگ جلی
بھوکے بچوں کی...
’’ غزل ‘’
وہ چشمِ میگوں جامِ محبت
وہ خاص کیفِ عام محبت
بدنام ہونا ، نامِ محبت
ناکامیاں ہیں کامِ محبت
دوشِ ہوا پر گیسوئے رقصاں
ذوقِ اسیری دامِ محبت
زنجیرِ پائے موجِ صبا ہے
خوشبوئے گیسو دامِ محبت
اپنی محبت مقصود اپنا
ناکام ہیں ناکامِ محبت
کیا پیارے پیارے نام ہیں دل کے
طورِ...