نظم میں سے چند اشعار
جو زور و شور تھا سو حقیقت میں کھیل تھا
جب ہو چکا تمام یہ سرمایہء حیات
دکھلا کے اپنا رنگ فنا ہو گئے تمام
عقل و قیاس و فکر و خیال و توہمات
ہے اصلِ نور و نار فقط ذاتِ بے نشاں
دھوکا نگاہ کا ہے قیودِ تعینات
مستور ہے ظہور میں ظاہر بطون میں
بے رنگ و بے نشان ہے بے کیف و بے جہات...
صفحہ - 291
بچنا کہ وبائے صحبت ِبد
اس دور میں عام ہوگئی ہے
حلقہ میں قلندروں کے آکر
تحقیق تمام ہوگئی ہے
جرگہ میں تضدروں کے جاکر
حکمت بدنام ہوگئی ہے
شیریں دہنوں کی طرز ِگفتار
مقبول ِانام ہوگئی ہے
بیجا بھی نکل گئی ہے جو بات
تحسین ِکلام ہوگئی ہے
نامرد کے ہاتھ میں پہنچ کر
شمشیر نیام ہوگئی...