اردو میں اخذِ الفاظ کا اصول اور لفظِ "مشکور" کا معمّہ
تحریر : غلام مصطفیٰ دائمؔ اعوان
ایک زبان جب اپنے مخصوص اظہاریے کے لیے دیگر زبانوں سے الفاظ اخذ کرتی ہے تو اس سے نہ صرف اِس زبان کا دامنِ لفظ وسیع تر ہوتا جاتا ہے بلکہ دوسری تہذیب و ثقافت سے آشنائی اور لسانی یگانگت کا تعلق بھی استوار ہوتا...