گلی میں بچے اُس کے پیچھے پاگل پاگل کی آوازیں لگاتے بھاگ رہے تھے۔ اُس نے پچھلے کئی مہینوںسے کپڑے بھی نہیں بدلے تھے، قمیض کا چاک اُدھڑتے اُدھڑتے گریبان سے جا ملا تھا۔ چہرے کا رنگ زرد پتے سا ہوتا جا رہا تھا۔ آنکھوں میں جل بجھے خوابوں کی راکھ پھیلی ہوئی تھی۔ بالوں میں کسی چڑیا کے ٹوٹے گھونسلے کے کچھ...