کلام : ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ (گوجرہ)
10-10-17 06:30 pm
غزل
اسرارِ کائنات کا ہم کو نہیں پتہ
تفسیرِ شش جہات کا ہم کو نہیں پتہ
یوں ہیں وقوع پزیر فسوں ہائے اہرمن
یزداں کی واردات کا ہم کو نہیں پتہ
بس اتنی تھوڑی دیر کو آئے تھے،چل دیئے
اس مختصر حیات کا ہم کو نہیں پتہ
بس کیا کہیں کہ ہستئ ناپائیدار...