ذہن جب بھی ماضی کے سفر پر نکلتا ہے تو اکثر ایک منظر پر آکر ٹھہر جا تا ہے۔ ایک قدیم عمارت ، ایک تنگ کمرہ جہاں چند نو عمر طلباء ایک ادھیڑ عمر استاد کے سوال کے جوابات دینے میں مشغول ہیں۔ استاد کے سوال میں دلچسپی اور طلباء کے جوابات میں سنجیدگی کے عناصر واضح نظر آ تے ہیں۔ میں معلم، میں ڈاکٹر،...