مجھے معلوم ہے کہ محفلین کی اکثریت اردو متن کو Perso-Arabic رسم الخط کے نستعلیق اسلوب میں لکھتی اور پڑھتی ہے، اور شاید زیک کے علاوہ کوئی بھی نسخ کا حمایتی نہیں ہے- مجھے بھی نستعلیق اچھا لگتا ہے، لیکن بعض اوقات نسخ میں لکھا ہوا متن زیادہ آسانی سے پڑھا جاسکتا ہے- گو کہ نستعلیق کا عادی ہونے کی وجہ...