ہندوستانی سنیما کا آخری مغل:کمال امروہی (قلم سے فلم تک) مضمون نگار: انیس امروہوی
17جنوری 1918 کو اُتر پردیش کے مردم خیز شہر امروہہ میں ایک زمیندار گھرانے میں کمال امروہی کا جنم ہوا۔ ان کا اصلی نام سیّد امیر حیدر تھا اور پیار سے گھر والے ان کو ’چندن‘ کے نام سے پکارتے تھے۔ گھر میں سب سے کم عمر...