میں اُسی کوہ صفت خون کی اک بوند ہوں جو
ریگ زارِ نجف و خاکِ خراساں سے ملا ۔۔۔۔۔!
میں ملک کاشف اعوان ہوں۔
سلّوں والی سخت چٹانی دھرتی سطح مرتفع پوٹھوہار --- کہ جس کا بنیادی کام تو پاک فوج کی بیرکوں کو سخت جان فولادی جسموں والے "ڈھول سپاہی" مہیّا کرنا ہے اور جس کے ماتھے کا جھومر 4 نشانِ حیدر ہیں...