بہاروں سے بھرا پیشہ
بہاروں سے بھرے گھر میں پچاسی سال کا بوڑھا
پچاسی سبز موسم انگلیوں پہ گن کے بولا،ایک لڑکے سے
صدی سے کم نہیں میرایہاں پر بیٹھنابیٹے
تجھے چوپال کیوں اچھی نہیں لگتی
مری جاگیر ورثہ ہے مرے اجداد کا بیٹے
مرے دادا کے اور والد کے کھیتوں میں مسلسل چلتے رہنے سے زمیں پر فصل اگتی تھی...