ماشاءاللہ اور الحمدللہ رب العالمین، اردو محفل کے بہت ہی قابل، علم و ادب کے شیدائی محترم محمد خرم یاسین کو حال ہی میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی جانب سے
بیسٹ ریسرچر ایوارڈ 2023
عطا کیا گیا ہے۔
محمد خرم! آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک دونوں جہانوں میں شاندار کامیابیوں سے نوازے۔ آمین!
عرفان سعید کی بات ہو تو ایک ایسے سائینس دان کا تصور ذہن میں آتا ہے جو خوردبین پہ سر جھکائے نجانے کیا اور کتنی دیر سے دیکھ رہا ہو۔
مثبت اندازِ فکر رکھنے والے، ذہین و فطین، حاضر جواب، شگفتہ و تعمیری مزاج رکھنے والے عرفان سعید سائینس دان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین باورچی اور کیمرہ مین بھی ہیں۔...
اردو محفل فورم پہ ابن سعید کی آمد ہوئے پورے سولہ برس بیت گئے۔ ان کا ذکر ہو تو سب محفلین یہی کہیں گے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا۔ کوئی شخص بیک وقت اس قدر متحمل ، مخلص، سنجیدہ اور مزاحیہ، فعال اور غیر فعال کیسے ہو سکتا ہے!
بے حد محنتی، بہت چلبلے، بہت سنجیدہ ، حیران کن حد تک متحمل...
علی وقار کو اردو محفل میں آئے محض تین سال ہوئے لیکن بہت ہی کم وقت میں وہ محفل کا جاندار حصہ بن گئے۔یوں لگتا ہے کہ تین نہیں، تیرہ برس بیت گئے ہوں ۔ کئی بار انگلیوں پہ گنتی کی ہے کہ واقعی یہ تین سال ہیں یا گنتی غلط ہے۔ :):):)
علمی وقار کا دیا جانے والا نام ان کے لیے نہایت مناسب معلوم ہوتا...
امجد میانداد اردو محفل کے ہر دلعزیز محفلین میں شمار ہوتے ہیں۔ کافی عرصے سے ان کا شمار غائب محفلین میں کیا جا رہا ہے اور جرمانہ بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا لیکن آج انھوں نے ہمارے لیے جو فخر کا سامان کیا ہے، تو اس کے صدقے سارا جرمانہ معاف کیا جاتا ہے۔
بہت پُرخلوص،بہت مثبت اور تعمیری سوچ کے حامل،...
اردو محفل کے سینئیر ترین محفلین،
سب سے زیادہ مراسلوں کا اعزاز رکھنے والے (2،17،366)،
آؤٹ ڈور گیمز کا زمرہ ہو یا ان ڈور گیمز کا، ہر زمرے میں فعال،
کبھی آپ انھیں پنجابی ٹپے سناتے دیکھیں گے،
محبت بھرے دل کے مالک شمشاد بھائی ایک عرصہ محفل سے دور بھی رہے لیکن نہ صرف یہ کہ محفل کی محبت انھیں پھر...
جی میں اسے پڑھ چکا ہوں۔
میں آج کل اس کا مطالعہ کر رہا ہوں۔
میں ان شاءاللہ ۔۔۔۔پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
اس ۔۔۔ پہ میں نے ایک مضمون لکھا ہے۔
۔۔۔ مضمون لکھ رہا ہوں۔
۔۔۔ لکھوں گا ان شاءاللہ۔
یہ اور اسی طرح کے جملے آپ کو ملیں گے ہماری اردو محفل کے ہونہار محمد خرم یاسین کے مراسلوں میں۔ :)
ڈاکٹر...
اگر آپ اردو محفل میں کرکٹ میچز کی لڑیاں دیکھنے چل پڑیں تو سروش کو وہاں چوکے چھکے لگاتے دیکھیں گے۔
آج کی گیم کے زمرے میں ورڈل/اردل لڑی میں ملک بوجھتے دکھائی پڑیں گے۔
علم حاصل کرنے اور علم بانٹنے کے ساتھ مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
ایک عجیب بات یہ ہے کہ سروش نے اپنے تعارف کی لڑی شاید کھولی ہی...
تمنا شعر سننے کی تھی صاحب
غزل مجھ کو سعادت ہو گئی ہے
اردو محفل کے شاعر فرخ منظور کو شعر و ادب سے خصوصی لگاؤ ہے۔ کبھی کبھی اپنا کلام تو پیش کرتے ہی ہیں لیکن آپ انھیں اکثر "پسندیدہ کلام" والے زمرے میں پائیں گے۔ خوش کلام فرخ منظور اردو محفل کے سینئیر محفلین ہیں۔
ہم انھیں اردو محفل میں سولہ سال...
کھنڈ پتاشے بانٹنے والے عبدالقیوم چوہدری آپ کو اکثر پنجابی فورم میں غزلیں خاص کر نظمیں پڑھتے پڑھاتے نظر آئیں گے۔ ان کا انتخاب لاجواب ہوتا ہے۔
اردو میں بات کرتے کرتے تھک جاتے ہیں۔پھر جب تک پنجابی کا ایک لفظ یا جملہ نہ بولیں، تازہ دم نہیں ہوتے۔ حسِ لطافت کوٹ کوٹ کے بھری ہے بلکہ کٹ کٹ کے...
دھڑکتا دل لا کے میرے سینے میں اس نے رکھا
پھر اس کی دھڑکن کو خود مدینے میں اس نے رکھا
مری نگاہوں کو سبز گنبد کا خواب دے کر
مری محبت کو آبگینے میں اس نے رکھا
جن کی آنکھوں میں ہر دم گنبدِ خضریٰ کی تصویر رہتی ہے۔ خوبصورت ترین لکھنے والے، محبتیں بکھیرنے والے اور خوشیوں کی خبریں دینے والے الشفاء ۔...
میرا نام محمد احمد ہے اردو محفل کے نام اور معیاری تحاریر نے متاثر کیا
پنجابی جٹ ہوں لیکن اردو سے تعلق 1974 سے ہے جب کچی جماعت میں ماسٹر محمد رفیق صاحب کی شاگردی میں گورنمنٹ پراٸمری سکول چک 119 ضلع رحیم یار خان سے اردو میں تختی لکھنا شروع کی۔اردو ادب سے میرا عشق بچپن اور جوانی سے ہوتا ہوا...
محمد تابش صدیقی محفل کے ہر دلعزیز رُکن ہیں اور اسی ہر دلعزیزی کے ساتھ آپ انتظامی امور بھی نبھا رہے ہیں۔ ماشاء اللہ!
ہمیں اپنی 23 ہزاری لڑی میں پتہ چلا کہ تابش بھائی کے 26 ہزار مراسلے ہو گئے ہیں۔ سوچا کہ سب سے پہلے ہم تابش بھائی کےلئے مبارکبادی دھاگہ بنا دیں۔ ویسے بھی ہمارے سلیقوں کو آج کل...
میری تجربہ گاہ سے کیمیائی بخارات چھوڑتی ہوئی فلاسک کی جانب سے تمام محفلین کو اردو محفل کی چودھویں سالگرہ مبارک ہو!
فلاسک کا پیغام ہے:
"میری طرح محفل میں شرلی چھوڑتے رہو"
:)
:AOA:
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کے چودہ ہزار مراسلے مکمل ہونے پر بُہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے آپ کی طرز تحریر کو اور وسعت ملے اور آپ اسی طرح محفل میں مزید رونقیں بڑھاتے جائیں اللّٰہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھّے۔( آمین )
ہمارے بہت ہی پیارے ہردلعزیز بھائی محمد عدنان اکبر نقیبی صاحب کے گیارہ ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اللہ تعالی آپ کے ذوق و شوق کو قائم و دائم رکھے اور آپ اسی طرح محفل کی رونقوں کو مزید بڑھائیں ۔۔آمین ۔۔:congrats:باد
تو جناب بالآخر اکمل زیدی بھائی نے تین ہزار مراسلے مکمل کر ہی لیے۔
امید ہے کہ اپنے کٹھے میٹھے آم جیسے مراسلوں سے مزید ہزاریاں عبور کرتے رہیں گے۔
بہت بہت مبارک ہو اکمل بھائی
دس سال پہلے استاد محترم جناب اعجاز عبید کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے محفل کے رکن بننے والے نہایت قابل محفلین جناب ابن سعید نے آج محفل میں دس سال مکمل کر لیے ہیں.
ان دس سالوں کے دوران انہوں نے جہاں ذہانت پر مبنی دھاگوں کا آغاز کیا وہیں بے شمار مبارکباد کے دھاگے کھول کر محفل کی رونق میں اضافہ کیا...