چاندنی میں پھر، ہر اک منظر دھلے
پھر مدینے کی درخشاں رات ہو
نقش ہر لمحہ ،قیامِ طیبہ کا
دل پہ ہے یوں جیسے کل کی بات ہو
پھر چلیں سوئے مدینہ ہم کبھی
پھر تڑپ دل کی سفر میں ساتھ ہو
رابعہ بتول
آیات مباہلہ سورہ آل عمران میں وارد ہوئی ہیں ۔ سورہ آل عمران کا آخری حصہ غزوہ احد کے نتائج سے بحث کرر ہا ہے، گویا قرآن کے نظم کی بنیاد پر اس سورت کا دورِ نزول ۳ ہجری بنتا ہے۔ سورت کے ابتدائی حصہ میں حضرت عیسیٰؑ کی شخصیت سے متعلق اہلِ کتاب کے ایک گروہ سے کلام ہورہا ہے۔ ان آیات کا اگر خالی الذہن...
امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا مشہور شعر ہے:
پھر اٹھا ولولۂ یاد مغیلان عرب
پھر کھنچا دامنِ دِل سوئے بیابانِ عرب
(حدائق بخشش، ص60، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)
امام نے یہی شعر ”فتاوی رضویہ“ میں کچھ تبدیلی کے ساتھ رقم فرمایا ہے:
پھر اٹھا ولولۂ یاد بیابان حرم
پھر کھنچا دامن دل سوئے مغیلان حرم...
اس بات پر یقین تو پہلے ہی تھا کہ انسان کے ذمہ تدبیر اور کوشش ہے، کام کا ہونا یا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کی مشیت ہے۔ نیت خالص ہو تو پھر چاہے تدبیر اور کوشش میں کوئی کمی کوتاہی موجود بھی ہو، اللہ تعالیٰ مراحل میں آسانی فرما دیتا ہے۔
شاید ہی کوئی مسلمان ایسا ہو کہ جس کے دل میں حرمین کی حاضری کا شوق...
آخری وقت میں کیا رونقِ دنیا دیکھوں
اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں
از اُفق تا بہ اُفق ایک ہی جلوہ دیکھوں
جس طرف آنکھ اٹھے روضئہ والا دیکھوں
عاقبت میری سنور جائے جو طیبہ دیکھوں
دستِ امروز میں آئینہ فردا دیکھوں
میں کہاں ہوں ، یہ سمجھ لوں تو اٹھاؤں نظریں
دل سنبھل جائے تو میں جانبِ خضرا...
تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا
تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا
تمہاری دید کہاں، دیدہِ خیال کہاں
بنائی، پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا
نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی
دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا
اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول
جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا...
گزارش
سب سے پہلے تو یہ عرض کر دوں کہ میں کوئی باقاعدہ شاعر نہیں ہوں۔ یہ چند لائنیں معلوم نہیں کیسے ہو گئیں۔ اور یہ بھی معلوم نہیں کہ اس کو شاعری کہنا چاہیئے یا کچھ اور۔۔۔ ان الفاظ میں بے شمار غلطیاں بھی ہوں گی۔ کیونکہ جس شخصیت کی عظمت کے بیان میں
لا یمکن الثناءُ کما کان حقہ اور ورفعنا لک ذکرک...