طیبہ نگر اچھا لگا
از قلم : محمد حسین مشاہد رضوی
قاہرہ بھایا نہ مجھ کو کاشغر اچھّا لگا
مجھ کو تو بس دوستو! طیبہ نگر اچھّا لگا
جس کے نقشِ پا کے آگے چاند سورج ماند ہیں
دوستو! مجھ کو عرب کا راہ بر اچھّا لگا
رکھ دیا قدموں پہ ان کے سارے سلطانوں نے سر
دوجہاں کے شاہ کا یہ کرّ و فر اچھّا لگا...