تاریخ: 14 اپریل، 2017
ملالہ اندھیرے میں تعلیم کی روشنی
تحریر: سید انور محمود
تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔ علم یعنی تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتا ہے ، لہذا اس کے بار ے میں ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد (صلّی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم) نے فرمایا...