رب سے ملاقات
جب فارس (ایران) اور برصغیر میں فارسی ادب کا دور دورہ تھا۔ ایران کے ایک شہزادے کے ذہن میں ایک مصرعہ آیا:
’’در ابلق کسے کم دیدہ موجود‘‘ ۔ ۔ ۔(چتکبرا موتی (در ابلق) کسی نے نہیں دیکھا)
شہزادہ نے اپنے شعرا سے کہا دوسرا مصرعہ لگاؤ لیکن ایران کے سارے شعرا دوسرا مصرعہ لگانے میں ناکام...
محفل کی سالگرہ کی ایک لڑی میں سید ذیشان بھائی نے اپنی آمد اور متوقع ملاقات سے آگاہ کر دیا تھا۔ دو ہفتہ قبل ایک مکالمہ میں باضابطہ ملاقات کے لیے شامل کیا۔ اور مدعو تمام افراد نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی، اور بالآخر آج کی تاریخ طے پائی۔ اور فاتح بھائی نے تندوری ریستوران میں باقاعدہ بکنگ بھی...
برادر زیرک اور محترم سید شہزاد ناصر صاحب کی تحریک پر اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب کے لیے تقریبِ ملاقات پلان کی جا رہی ہے۔
پہلی فرصت میں علاقہ میں رہنے والے احباب اپنی اپنی حاضری لگائیں، تاکہ اگلے مرحلہ یعنی دن اور مقامِ ملاقات کا تعین کیا جا سکے۔
جو احباب اسلام آباد، راولپنڈی میں...
جب سے اردو محفل کا حصہ بنا ہوں، کسی بھی شہر جانا ہو تو دیگر مصروفیات کے ساتھ ایک خواہش محفلینز سے ملاقات کی بھی رہتی ہے۔ جو کہ اکثر و بیشتر دیگر مصروفیات کے سبب محض خواہش بن کر رہ جاتی ہے۔
بعض اوقات کسی سے بار بار کے رابطہ کے باوجود ملاقات نہیں ہو پاتی، اور بعض اوقات ایک فون ، یا میسج ہی ملاقات...
"ادھر کچھ ماہ قبل ایک شوخ چنچل لڑکی ہمیں ملی۔ آدھ پون گھنٹے کی گفتگُو کے بعد کہنے لگی کہ یُوسفی صاحب ! بات چیت میں تو آپ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں مگر تحریر میں بالکل لُچّے لگتے ہیں"۔
(مُشتاق احمد یوسفی)
صاحبو ! یہ جملہ اُن درجنوں قہقہہ آور غیر مطبوعہ جُملوں میں سے ایک ہے جو ہم نے یُوسفی صاحب سے...
جب سے معلوم ہوا تھا کہ فاتح بھائی نزدیک ہی رہائش پذیر ہیں۔ تب سے ان کی اور میری طرف سے بارہا اس خواہش کا اظہار تو ہوا کہ کبھی ملاقات کی جائے، مگر کبھی باضابطہ منصوبہ نہ بن سکا۔
کچھ دن قبل فاتح بھائی نے رابطہ کیا اور کچھ تکنیکی معاملات پر گفتگو کی خواہش کا اظہار کیااور اپنے گھر آنے کی دعوت...
ہم نے الائیڈ بینک کے سامنے کھڑے ہو کر ادھر ادھر دیکھا۔ کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ ناچار ہم نےان کا نمبر ملا کر علمِ جغرافیہ کے مبادیات زیرِ بحث لانے کا فیصلہ کیا۔ ابھی نیت ہی باندھ رہے تھے کہ موصوف نے چہک کر فرمایا، "میں نے آپ کو دیکھ لیا ہے۔"
اس سے پہلے کہ ہم انھیں مبارک باد دیتے، کچھ فاصلے پہ...
29 دسمبر کو بدر الفاتح بھائی نے رابطہ کیا کہ اسلام آباد میں ہوں. پرسوں چلا جاؤں گا. ملاقات ہو سکتی ہے؟
میں نے فوراً رابطہ نمبر دیا اور رابطہ کرنے کو کہا. بات ہوئی تو اگلے دن میرے گھر پر ملاقات طے ہو گئی. اگلے دن بدر بھائی نے غریب خانہ پر قدم رنجہ فرمایا.
بہت خوشگوار اور بے تکلف ماحول میں گپ شپ...
بعض اوقات محبت اور احساس کے رشتے خون کے رشتوں سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں ،جنھیں انسان چاہ کر بھی نہیں بھلا پاتا ، میں اس معنی میں خود کو انتہائی خوش نصیب تصور کرتا ہوں کہ میرے اتنے چاہنے والے لوگ ہیں ۔ یہ اللہ کا کرم اور محبین کی دعاوں کا ہی نتیجہ ہے ، جو ہمارے عیبوں کو چھپا کر ہماری اچھائیوں کو...
یوں تو اس روداد کا آغاز اس وقت سے ہونا چاہیے جب بیٹھے بٹھائے اچانک تقریب کے مہمانِ خصوصی نے ملاقات کی روداد لکھنے کی ذمہ داری ہم پر عائد فرما دی، لیکن ہم پھر بھی تمام خاطرات ملحوظ رکھتے ہوئے ابتدا سے حال بیان کرنے کو تیار ہیں۔ :)
چند دن پہلے ابوشامل (فہد کیہر) کا پیغام آیا کہ اتوار، ۲۱ جولائی کو...
ہفتہ بتاریخ 20 اپریل 2013 عاطف بٹ صاحب میرے پاس اسلام آباد تشریف لائے۔ اور لنچ کرنے ہم دونوں سر سید زبیر صاحب کے گھر جا پہنچے۔۔۔ ملاقات کا احوال تو پھر کبھی سہی۔۔۔ لیکن فی الوقت پیش ہیں اس ملاقات کی چند تصاویر۔۔۔ :)
سر کے گھر کی چھت سے منظر۔۔۔ غور کریں شائد فیصل مسجد بھی نظر آجائے آپ سب کو :p
جیسا کہ پہلے ذکر ہوچکا ہے کہ میری مُنّے کے ساتھ ساہیوال ملاقات ہوئی تھی۔میں دراصل عارفوالا کے نزدیک ایک گاؤں میں تھا وہاں سے مجھے مُنّے کو ملنے جانا تھا۔یہی کوئی 60 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔میں اور میرا ایک دوست موٹر سائیکل پرنکلے۔میں پیچھے بیٹھا تصاویر کھینچ رہا تھا
سفر کے دوران کچھ تصاویر کھینچیں...