غزل
بہار آئی ہے کُچھ بے دِلی کا چارہ کریں
چمن میں آؤ حریفو ! کہ اِستخارہ کریں
شرابِ ناب کے قُلزُم میں غُسل فرمائیں
کہ آبِ مُردۂ تسنِیم سے غرارہ کریں
جُمود گاہِ یخ و زمہرِیر ہی میں رہیں
کہ سیرِ دائرۂ شُعلہ و شرارہ کریں
حِصارِ صومِعہ کے گِرد ، سعی فرمائیں
کہ طوفِ کعبہ رِندِ شراب خوارہ...
غزل
جو بادشاہ، پُرسِشِ حالِ گدا کرے
اُس پر کبھی زوال نہ آئے خُدا کرے
حاصِل اگر ہو وحدَتِ نَوعِ بَشر کا عِلم
تو پِھر عَدُوئے جاں سے بھی اِنساں وَفا کرے
میرا بُرا جو چاہ رہا ہے، بہر نَفَس
اللہ ہر لِحاظ سے، اُس کا بَھلا کرے
ہم ساکنانِ کُوئے خرابات کی طرح
یارب! کبھی فقِیہ بھی ترکِ رِیا کرے...
جوؔش ملیح آبادی
مناظرِ سَحَر
کیا رُوح فزا جلوۂ رُخسارِ سَحر ہے
کشمیر دلِ زار ہے، فِردَوس نظر ہے
ہر پُھول کا چہرہ عَرَقِ حُسن سے تر ہے
ہر چیز میں اِک بات ہے، ہر شے میں اَثر ہے
ہر سمت بَھڑکتا ہے رُخِ حُور کا شُعلہ
ہر ذرّۂ ناچِیز میں ہے طُور کا شُعلہ
لرزِش وہ سِتاروں کی، وہ ذرّوں کا تبسّم...
مردِ انقلاب کی آواز
(جوش ملیح آبادی)
اگر انسان ہوں، دنیا کو حیراں کر کے چھوڑوں گا
میں ہر ناچیز ذرّے کو گلستاں کر کے چھوڑوں گا
تری اِس اُلفت کی سوگند، اے لیلائے رنگینی
کہ ارضِ خار و خس کو سُنبلستاں کر کے چھوڑوں گا
وہ پنہاں قوّتیں جو مِل کے زک دیتی ہیں دُنیا کو
اُنہیں آپس ہی میں دست...
غمِ دنیا نہ غمِ دل ہیں مسائل میرے
حمدِ رب، نعتِ محمّد ہیں مشاغل میرے
Neither the Worldly desires, nor the matters of heart and love;
My hobbies are praising prophet Mohammad & the Lord above
جستجو میڈیا، ڈلاس، ٹیکساس: دنیائے اردو کے ایک روشن مینار، پاکستانی نژاد امریکن شاعر سید محمد حنیف...