آج - 31؍مارچ 1972
سنجیدہ عظیم اداکارہ، ملکٔہِ جذبات، المعروف ملکٔہ غم، مشہور
شاعرہ ”#مینا_کماری_نازؔ صاحبہ“ کا یومِ وفات...
اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ #مینا_کماری حقیقی زندگی میں ’’ملکہِ جذبات‘‘ کے نام سے مشہور ہوئیں لیکن وہ چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔...
نغمہ
نغمہ نگار : کیف بھوپالی
آواز : لتا منگیشکر
آج ہم اپنی دعاؤں کا اثر دیکھیں گے
تیر ِ نظر دیکھیں گے زخم ِ جگر دیکھیں گے
آپ تو آنکھ ملاتے ہوئے شرماتے ہیں
آپ تو دل کے دھڑ کنے سے بھی ڈر جاتے ہیں
پھر بھی یہ ضد ہے کہ زخمِ جگر دیکھیں گے
پیار کرنا دل ِ بیتاب برا ہوتا ہے
سنتے آئے ہیں کہ یہ خواب برا...
غزل
(مینا کماری - 1932-1972)
(فلم اداکارہ جنہیں "ملکہ غم" کہا جاتا ہے۔ "تنہا چاند" ان کا شعری مجموعہ ہے۔)
عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہے
میرے مرنے کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے
نمی سی آنکھ میں اور ہونٹ بھی بھیگے ہوئے سے ہیں
یہ بھیگا پن ہی دیکھو مسکراہٹ ہوتی جاتی ہے
تیرے قدموں کی آہٹ...
"مینا کماری-میری بھابھی"
تاریخ: 18 مئی، 2014 اور وہی منزلیں، وہی راستے یعنی جو کراچی میں واقع پرانی کتابوں کے اتوار بازار کو جاتے ہیں اور طلب گاروں کو کتابوں سے ملواتے ہیں۔ کتابیں جن کو دیکھ کر گویا سوکھے تنوں میں جان پڑتی ہے، بعض عشاق کتب، بازار کے گھاگ کتب فروشوں کے جھانسوں کی بھی پرواہ نہیں...
http://www.divshare.com/download/4544020-59e
پوچھتے ہو تو سنو کیسے بسر ہوتی ہے
رات خیرات کی، صدقے کی سحر ہوتی ہے
سانس بھرنے کو تو جینا نہیں کہتے یا رب!
دل ہی دُکھتا ہے نہ اب آستیں تر ہوتی ہے
جیسے جاگی ہوئی آنکھوں میں چبھیں کانچ کے خواب
رات اس طرح دوانوں کی بسر ہوتی ہے
غم ہی دشمن ہے مرا،...
مینا کماری جس کا اصل نام 'ماہ جبین بانو' تھا انڈین فلموں میں ٹریجڈی کوئین کے طور پر مشہور ہوئی۔ وہ ایک شاعرہ بھی تھی اور ناز تخلص کرتی تھی۔
مینا کماری ناز کی ایک غزل کے چند اشعار پیش خدمت ہیں۔
ذیل میں مینا کماری کی اپنی آواز میں اس غزل کی آڈیو بھی منسلک کر رہا ہوں...
ٹکڑے ٹکڑے دن بیتا، دھجی دھجی رات ملی
جس کا جتنا آنچل تھا، اتنی ہی سوغات ملی۔
جب چاہا دل کو سمجھیں، ہنسنے کی آواز سُنی
جیسے کوئی کہتا ہو، لے پھر تجھ کو مات ملی!
ماتیں کیسی، گھاتیں کیا، چلتے رہنا آٹھ پہر
دل سا ساتھی جب پایا، بے چینی بھی ساتھ ملی
۔۔مینا کماری