تجلیاتِ منیر
( منیر الہ آبادی)
قبل اس کے کہ اصلیّت اغیار کی کچھ جانے
لازم ہے یہ انساں کو آپ اپنے کو پہچانے
روشن ہے خداخانہ جس نور کے پرتو سے
لاریب اسی جلوہ سے معمور ہیں بتخانے
یہ عقدہء لایخل ، حل کر نہ سکا کوئی
کیوں شمع ہوئی ٹھنڈی کیوں جل گئے پروانے
ہوش آیا تو کب آیا، عقل آئی تو...