نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا
انہیں ہمیشہ خدا کی رضا سے مطلب تھا
کسی بھی شخص سے مطلوب کچھ نہ تھا ان کو
فقط کرم سے غرض تھی ، عطا سے مطلب تھا
کچھ اور چاہتے کب تھے خدا کے بندوں سے
خدا کی راہ میں ان کی وفا سے مطلب تھا
حضورِ پاک انہیں لائے راستی کی طرف
کہ جن کو ظلم سے، کذب و ریا سے مطلب...