حمد و دُعا
سُورۃُ الفاتحہ کا منظوم ترجمہ
از
سلیم عبدُاللہ
اللہ کے نامِ پاک سے آغاز ہمارے کاموں کا
بے مثل محبت ہے جس کی، جو رحم و کرم میں ہے یکتا
سب حمد اُسی کو زیبا ہے، وہ رب ہے سارے جہانوں کا
سب سُورج چاند ستارُوں کا، سب جانوں کا بے جانوں کا
بے تھاہ سمندر رَحمت کا ،...