مقبول عامر

  1. حسن محمود جماعتی

    یہی چنار یہی جھیل کا کنارہ تھا:::مقبول عامر

    یہی چنار یہی جھیل کا کنارا تھا یہیں کسی نے مرے ساتھ دن گزارا تھا نظر میں نقش ہے صبح سفر کی ویرانی بس ایک میں تھا اور اک صبح کا ستارا تھا مرے خلاف گواہی میں پیش پیش رہا وہ شخص جس نے مجھے جرم پر ابھارا تھا خراج دیتا چلا آرہا ہوں آج تلک میں ایک روز زمانے سے جنگ ہارا تھا مجھے خود اپنی نہیں اس کی...
  2. عؔلی خان

    منتظر رہنا مِری جان بہار آنے تک - (مقبول عامر)

    غزل منتظر رہنا مِری جان بہار آنے تک رنگ شاخوں سے گلابوں میں‌ اتر جانے تک ایک تتلی ہے کہ بے چین اُڑی پھرتی ہے تیرے آنگن سے مرے دل کے پَری خانے تک دشتِ بے آب سے پوچھو کہ وہاں‌کے اشجار کن مراحل سے گزرتے ہیں‌ نمو پانے تک ہم تو چپ چاپ چلے آئے بحکمِ حاکم راستہ روتا رہا شہر سے ویرانے تک تشنگی...
  3. فرخ منظور

    پھر وہی ہم ہیں وہی تیشۂ رسوائی ہے ۔ مقبول عامر

    بہت عرصے سے ایک غزل کی تلاش تھی اور اس غزل کا صرف ایک شعر سن رکھا تھا۔ حیرت انگیز طور پر وہ غزل اعجاز عبید صاحب کی برقی کتابوں کی سائٹ سے دستیاب ہوئی ۔ بشکریہ اعجاز عبید صاحب وہ غزل یہاں نقل کر رہا ہوں۔ پھر وہی ہم ہیں وہی تیشۂ رسوائی ہے دودھ کی نہر تو پرویز کے کام آئی ہے اپنا مسلک ہی نہیں...
  4. محمداحمد

    غزل ۔ ایک منزل کے ہم سفر چُپ ہیں ۔ مقبول عامر

    غزل ایک منزل کے ہم سفر چُپ ہیں چل رہے ہیں بہم مگر چُپ ہیں دل کی دھڑکن بھی گونج اُٹھتی ہے اس طرح گھر کے بام و در چُپ ہیں جانے کس سمت اُڑ گئے طائر صبح خاموش ہے، شجر چپ ہیں لوگ تو دیکھنے سے قاصر ہیں آپ کیوں صاحبِ نظر چپ ہیں کون روئے ستم رسیدوں کو خوف طاری ہے ، نوحہ گر چُپ ہیں...
  5. وہاب اعجاز خان

    دیے کی آنکھ - مقبول عامر

    مقبول عامر صوبہ سرحد کے خوبصورت لہجے کے غزل گو شاعر تھے۔ ان کی موت کے بعد ان کا مجموعہ اب ناپید ہوچکا ہے۔ اس لیے سوچا کہ ان کی کتاب کو فورم میں شامل کرکے ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا جا ئے۔ اس کے علاوہ ایک یہ مقصد بھی ہے کہ گمنام شعراء کے کلام کو منظر عام پر لایا جا سکے۔ان کے متعلق احمد ندیم قاسمی...
  6. وہاب اعجاز خان

    ایک گمنام شاعر مقبول عامر

    ٹی ایس ایلیٹ کا کہنا ہے کہ نقاد کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ گمنام شاعروں کے کلام کا بھی جائزہ لے اور انھیں منظر عام پر لائے۔اس طرح بہت سے ایسے نمونے جو دنیا کی نظر سے اوجھل ہوتے ہیں لوگوں کی نظروں‌کے سامنے آجاتے ہیں۔ مقبول عامر کا شمار سرحد کے اچھے غزل گو شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کی غزل پیش خدمت...
Top