مسعود منور

  1. محمداحمد

    غزل - ملحد تو یہ کہتا ہے ، خُدا کوئی نہیں ہے ۔ مسعود منور

    غزل ملحد تو یہ کہتا ہے، خُدا کوئی نہیں ہے صوفی کو گماں ہے، وہ سرِ عرشِ بریں ہے میں نے بھی خُدا کو نہیں دیکھا ہے قسم سے مجھ کو تو فقط اپنے ہی ہونے کا یقیں ہے بزمِ مہ و انجم میں کسے ڈھونڈ رہا ہوں کیا شب کے ستاروں میں کوئی زہرہ جبیں ہے پہنے ہوئے کون اُترا قبا لالہ و گُل کی تِتلی کا یہ کہنا ہے...
  2. فرخ منظور

    یہ ہے میرا پاکستان ۔ مسعود منور

    یہ ہے میرا پاکستان! شاخوں پر بیٹھے سب اُلّو میرے ہیں پاکستان کے سانپ اور پچھو میرے ہیں فُٹ پاتھون پر رُلتے موتی میرے ہیں یہ مٹی کے راہو ، کیتو میرے ہیں مجھ کو ہے سب غداروں سے پیار بہت دہشت گردی کے یہ بِجّو میرے ہیں یہ لشکر ، یہ جیش ، جنود اور یہ جتھے سب بے ہنگم ، سب بے قابو میرے...
  3. فرخ منظور

    صورتِ احوال واقعی ۔۔ مسعود منور

    مجھے معلوم کیا بھائی ، کہاں شیطان رہتا ہے ۔۔ بس اتنا جانتا ہوں اک ملک رحمان رہتا ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔ جہاں اسلام تھا آباد ، شاید آبپارہ ہے ۔۔ وہیں ، اُس شہر میں اک باربر حیوان رہتا ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ چھلاوہ پن تو دیکھو تم سیاست کے وڈیرے کا ۔۔ کبھی پنڈی میں رہتا ہے کبھی ملتان رہتا ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔ یہاں...
  4. فرخ منظور

    مینارِ پاکستان کی لوحوں کا نیا نوشتہ ۔ مسعود منور

    مینارِ پاکستان کی لوحوں کا نیا نوشتہ عجیب باغوں کی سر زمیں ہے ، جسے مرے خواب سینچتے ہیں یہ خواب ، صحرا کی گل بدن داستاں سرائوں کی فاختائیں یہ منجمد فاختائیں جیسے حنوط لمحوں کے سرد تابوت زرد سورج کی نیلی بارش میں کانپتے ہیں یہ باغ ، گوتم کے گیان کی روشنی کے پیپل یہ قافلوں کے شرار آثار...
  5. فرخ منظور

    کبھی وہ اوف لائن ہے کبھی وہ اون لائن ہے ۔ مسعود منور

    یہ غزل اور نوٹ مسعود منور صاحب کے فیس بک کے صفحہ سے اٹھایا گیا۔ پاکستان کی قومی زبان کے چندا ماموں اور دولہا بھائی ٹی وی مباحثوں میں، جس طرح کی انگریزی کوٹد کثیر اللسانی بولتے ہیں،اُس نے میری سُخن طرازی کے مونہہ میں بھی ڈِنگ ڈونگ ڈال دیا ہے۔ لہٰذا جب میں بھگت رہا ہوں ، تو سامعین اور قارئین بھی...
  6. فرخ منظور

    سیاست کے سپیروں کی بڑی ظالم پٹاری ہے از مسعود منور

    یہ غزل مسعود منور صاحب کے فیس بک کے صفحہ سے اٹھائی گئی ہے۔ پردیسی پنجاب کی اردو غزل سیاست کے سپیروں کی بڑی ظالم پٹاری ہے اُنہی کے کالے ناگوں سے مرے گھر آہ و زاری ہے گریباں غیر کا پگلے ! پرائے مال جیسا ہے ترا یہ تاکنا اور جھانکنا چوری چِکاری ہے محبت جنگ ہے اور جنگ میں جائز ہے بمباری یہ...
  7. فرخ منظور

    نعتیہ غزل ۔ جب رسولِ پاک کی بھگتی کروں از مسعود منور

    یہ نعتیہ غزل مسعود منور صاحب کے فیس بک صفحے سے اٹھائی گئی۔ جب رسولِ پاک کی بھگتی کروں قیصرِ افلاک کو راضی کروں علم الانساں ، وراثت ہے مری کیوں نہ اِس اقلیم کی شاہی کروں آنسوئوں کی آبشاریں ہیں رواں پیدا کشتِ آب سے روزی کروں حل نہیں ہوتا ریاضی کا سوال میں سے میں کو کس طرح منفی کروں...
  8. محمداحمد

    اِک اچھوتا خیال ، پاکستان -مسعود منوّر

    اِک اچھوتا خیال، پاکستان اِک اچھوتا خیال ، پاکستان وہ مرا بے مثال پاکستان میرا سپنا ہے، میری منزل ہے مطمئن اور نہال پاکستان وہ سوادِحرم کا ہم رُتبہ خوش نُما،پُر جمال، پاکستان جب سے بنگال کا سقوط ہوا بن گیا ہے سوال ، پاکستان ساٹھ برسوں سے اشک افشاں ہے فوج کا یرغمال ، پاکستان...
  9. محمداحمد

    غزل ۔ غزل اُس کی طبیعت ہے، ادب ہے سادگی اُس کی ۔ مسعود مُنور

    غزل غزل اُس کی طبیعت ہے، ادب ہے سادگی اُس کی زرِ نخوت سے بڑھ کر قیمتی ہے عاجزی اُس کی وہ جب تک بولتی ہے اُس کا چہرا رقص کرتا ہے دھنک کی پینٹنگ سی منفرد ہے دل کشی اُس کی مئے تسلیم سے لب اُس کے لالہ زار رہتے ہیں اُسے مخمور رکھتی ہے مسلسل مے کشی اُس کی عمر خیام کے فکرِ غنی سے جو عبارت...
Top